’’ہم اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں اور اس کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔ الٰہی! اس مصیبت میں اجر عطا کر اور اس کا نعم البدل عطا فرما۔‘‘ مومن اگر سچے دل اور اخلاص کے ساتھ یہ دعا پڑھے تو اللہ اسے اس کی مصیبت کے عوض بہتری عطا فرماتا ہے، جیسا کہ حدیث میں وارد ہے۔ قارئین کرام! اب آپ کی خدت میں ان حقیقی واقعات کے کچھ نمونے ذکر کئے جارہے ہیں۔ امید کہ آپ ان سے مستفید ہوں گے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔ لہٰذا بغیر کسی تعلیق کے یہ واقعات آپ کے حوالے ہیں۔ یہ واقعات خود ہی اپنے بارے میں بتائیں گے۔ واقعہ نمبر ۱: ایک آدمی کینسر کا مریض تھا، یہاں مملکت سعودی عرب میں علاج کی کوشش کی، مگر اسے جواب دے دیا گیا اور کہا گیا کہ اس کا علاج صرف مغربی ممالک میں ہی ہوسکتا ہے۔وہ اپنے بھائی کے ساتھ امریکہ جانے کے لیے مجبور ہوا۔ وہاں چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے اس کے بھائی سے کہا کہ اس مرض کا علاج اب ناممکن ہے۔ کیونکہ معاملہ خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے اور بیماری پورے طور پر پھیل چکی ہے۔ وہ مرنے تک اسی حالت پر رہے گا۔ رات میں اس کے بھائی کو اللہ تعالیٰ کا فرمان ﴿وَإِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشِّفِیْنَ﴾یاد آیا۔ رات کو اپنی طاقت کے مطابق سورہ فاتحہ سے سورہ ناس تک پڑھتا رہا، اس کے بعد سوگیا۔ دوسرے دن دیکھا کہ اس کے بھائی کی حالت کچھ اچھی لگ رہی ہے۔ دوسری بار پھر اسی طرح پڑھا جیسے پہلے |