Maktaba Wahhabi

116 - 131
اور جو دعا کی برکت، اللہ کی طرف انابت نیز اس کی قدرت کی تصدیق کرتا ہو﴿أمَّنْ یُجِیْبُ الْمُضَطَرّ إِذَا دَعَاہُ اور جس شخص کا عقیدہ یہ ہو کہ یہ بیماریاں صرف اوہام اور وساوس ہیں، ان کی کوئی حقیقت نہیں!! ڈاکٹروں کی ثابت کی ہوئی جسمانی بیماریوں سے شفا میں اس کی منفعت کا منکر ہو!! اور مکمل شفا صرف ڈاکٹروں، آپریشنوں، اور لیبارٹریوں اور تحقیقات کے ذریعہ ہی سمجھتا ہو!! تو ہم ایسے شخص سے کہیں گے کہ ان واقعات کی تصدیق اور عدم تصدیق میں تمہیں مکمل آزادی ہے۔ دوم: جس طرح ہم ان روحانی، اور نفسیاتی امراض کے وجود پر زور دیتے ہیں، اور یہ کہ آج ان میں سے اکثر بیماریاں لوگوں میں پائی جاتی ہیں اور لوگ ان سے شفایابی کے لیے شرعی دَم کے سخت ضرورت مند ہیں، اسی طرح ہم ان کی تاثیر بیان کرنے میں مبالغہ سے بھی کام نہیں لیتے اور جو بیماری بھی کسی کو لاحق ہو اس کو اسی قبیل سے سمجھے، بہرحال دونوں دواؤں کا اکٹھا استعمال ہی عدل و انصاف ہے۔ سوم: کوئی ضروری نہیں کہ ان امراض سے شفا اول رقیہ ہی میں مل جائے، یا دوسری یا دسویں یا سو بار میں حاصل ہوجائے۔ اور اگر اس کا جلد نتیجہ برآمد نہ ہو تو سمجھیں کہ یہ غیر مفید ہے تو یہ گمان غلط ہے۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ بعض مریض تین سال، پانچ سال اور پندرہ سالوں تک دَم کرتے رہے اور آخر میں اللہ کے فضل سے بہترین نتیجہ برآمد ہوا۔ کیونکہ شفا اللہ کے
Flag Counter