Maktaba Wahhabi

115 - 131
شرعی رقیہ کی منفعت کے متعلق بعض واقعات کتاب کے اس نئی ایڈیشن میں ہم بعض ایسے واقعات ذکر کرنا مناسب سمجھتے ہیں جسے صاحب واقعہ نے خود اپنے متعلق لکھ کر ارسال کیا یا اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے حالات کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس سے بہت سی بیماریوں میں شرعی دَم کی منفعت ثابت ہوتی ہے… اس کتاب سے متعلق کئے گئے سوال کی بنا پر لوگوں نے ہزاروں واقعات ذکر کئے جنہیں پیش کرنے کے لیے ایک الگ سے تالیف کی ضرورت ہوگی، مگر اپنی تنگ دامانی کی وجہ سے ان میں سے کچھ تھوڑا سا حصہ بطور نمونہ مختصراً ذکر کیا جاتا ہے۔ انہیں پیش کرنے سے پہلے بعض اہم نقاط کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں جو درج ذیل ہیں: اول: یہ حقیقی واقعات ہم اس شخص کے لیے پیش کر رہے ہیں جو اس بات کا قائل ہو کہ معروف امراض مثلاً: جادو، آسیب اور نظر بد وغیرہ کے علاوہ کچھ دیگر امراض بھی ہوتے ہیں۔ اور جو قرآن کی تاثیر اور تمام امراض سے شفا میں اس کی منفعت پر ایمان رکھتا ہو۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھُوَ شِفَائٌ وَرَحْمَۃٌ﴾ ’’یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں سراسر شفاء اور رحمت ہے۔‘‘
Flag Counter