Maktaba Wahhabi

103 - 131
جاتا ہے۔‘‘ ۲۰…﴿حٰمٓo تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِo غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ ذِیْ الطَّوْلِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اِلَیْہِ الْمَصِیْرُo(غافر:۱۔۳) ’’حم، اس کتاب کا نازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور دانا ہے، گناہ کا بخشنے والا اور توبہ کا قبول فرمانے والا، سخت عذاب والا انعام و قدرت والاہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اسی کی طرف واپس لوٹنا ہے۔‘‘ ۲۱…﴿وَاِذْ صَرَفْنَا اِلَیْکَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ فَلَمَّا حَضَرُوْہُ قَالُوْا اَنْصِتُوا فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوْا اِلٰی قَوْمِہِمْ مُنْذِرِیْنَo قَالُوْا یَاقَوْمَنَا اِنَّا سَمِعْنَا کِتَابًا اُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوْسٰی مُصَدِّقًا لِمَا بَیْنَ یَدَیْہِ یَہْدِیْ اِلَی الْحَقِّ وَاِلٰی طَرِیقٍ مُسْتَقِیْمٍo یَاقَوْمَنَا اَجِیبُوْا دَاعِی اللّٰہِ وَاٰمِنُوْا بِہٖ یَغْفِرْ لَکُمْ مِّنْ ذُنُوبِکُمْ وَیُجِرْکُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍo وَمَنْ لاَ یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰہِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَلَیْسَ لَہٗ مِنْ دُوْنِہٖ اَولِیَائُ اُوْلٰٓئِکَ فِیْ ضَلاَلٍ مُّبِیْنٍ o(الأحقاف: ۲۹۔۳۲) ’’اور یاد کرو جب کہ ہم نے جنوں کی ایک جماعت کو تیری طرف متوجہ کیا کہ وہ قرآن سنیں۔ پس جب نبی کے پاس پہنچ گئے تو ایک دوسرے سے کہنے لگے خاموش ہوجاؤ، پھر جب قرآن کا پڑھنا مکمل ہوگیا تو اپنی قوم کو خبردار کرنے کے لیے واپس لوٹ گئے۔ کہنے لگے اے ہماری قوم! ہم نے یقینا وہ کتاب سنی ہے جو موسیٰ علیہ السلام کے بعد نازل کی
Flag Counter