Maktaba Wahhabi

معیشت وتجارت کے اسلامی احکام

مؤلف: حافظ ذوالفقار علی

ناشر: ابو ہریریہ اکیڈمی 37 کریم بلاک اقبال ٹاؤن لاہور

سال شائع: اپریل 2010ء

معیشت وتجارت کا اسلامی تصور اسلام اور دیگر نظام ہائے معیشت میں فرق معیشت وتجارت کے حوالہ سےدین اسلام کا طُرہ امتیاز یہ ہے کہ یہ نہ تو سرمایہ دارانہ نظام کی طرح لوگوں کو کھلی چھٹی دیتا ہے کہ ہر شخص اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور نفع آفرینی کیلئے جو طریقہ مناسب سمجھے اختیار کرے۔چاہے سودی کاروبارکرے، شراب بیچے، جواکھیلے، عصمت فروشی کرے یاذخیرہ اندوزی اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔اور نہ ہی کمیونزم اورسوشلزم کی طرح آہنی زنجیروں میں جکڑتاہے کہ تمام وسائل پیداوارحکومت کےقبضہ میں ہوں اور وہ افراد کو نظر انداز کر کے ساری منصوبہ بندی خود ہی کرے۔افراد کو نہ انفرادی طور پر ان پر مالکانہ حقوق حاصل ہوتے ہیں اور نہ ہی وہ حسب منشاء ان سے تنہا فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ اسلام کا رویہ اعتدل پر مبنی ہے کہ جہاں شخصی ملکیت کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا نفع اندوزی کے جذبہ کو تسلیم کرتا اور اپنے ماننے والوں کو تجارت کے ذریعےکسب مال کی ترغیب دیتا ہے۔وہاں دولت کمانے کا عام لائسنس نہیں دیتا بلکہ حلال وحرام کا امتیازقائم کرتا اور کاروبار کے لیے رہنمااصول پیش کرتا ہے جن کو ملحوظ رکھنا اشد ضروری ہے۔ان اصولوں کی پابندی کرلے جو بھی کاروباریا لین دین کیا جائے وہ شریعت کی نگاہ میں جائز تصور ہوتا ہے خواہ وہ دور جدید کی ہی پیدا وار ہو، یعنی اسلام کا رویہ معتدل ہونے کے ساتھ ساتھ جامع اور لچکدار بھی ہے جو ہر دور کےتقاضے پورےکر سکتا ہے۔اپنی اسی خوبی کی بناپردین اسلام دیگر نظام ہائے معیشت پر فوقیت رکھتا ہے۔ اسلام کے وضع کردہ اصول چونکہ انتہائی حکیمانہ، متوازن، معاشی خوشحالی اور حقیقی ترقی کےضامن ہیں اور ان کی خلاف ورزی ایسی معاشی برائیوں کو جنم دیتی ہیں جو آہستہ آہستہ پورے
x
صفحہعنوان
11تقریظ
13پیش لفظ
17معیشت وتجارت کا اسلامی تصور
17اسلام اور دیگر نظام ہائے معیشت میں فرق
18بے دين حلقوں کا پراپیگنڈہ
20اسلام کی نگاہ میں معیشت وتجارت کی حیثیت
22خریدوفروخت کی اجازت کا فلسفہ
23بیع کاتعارف
24بیع اور سود میں فرق
25بیع اور تجارت کا باہمی فرق
25بیع کی اقسام
261۔مُساومہ
272۔نیلام
273۔مُرابحہ
274۔تولیہ
285۔وَضعِیَّہ
29خریدو فروخت کے زریں اسلامی اصول
29معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پانا چاہیے
32خریدنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع ہے
33ملکیت سے قبل فروخت کی بعض صورتیں
35قبضہ سے قبل فروخت نہ کریں
37ممانعت کا سبب
40کیا یہ حکم صرف خوردنی اشیاءکے ساتھ خاص ہے
41کموڈیٹی ايكسچينج میں کاروبار
43سودی طریقے اختیار نہ کریں
493۔ بیع العینہ:
514۔قرض کی شرط پر خرید و فروخت :
53نقص نہ چھپائیں
55ناپ تول میں کمی نہ کریں
57قسمیں نہ کھائیں
58نرم رویہ اختیار کریں
59سودے پر سودا کرنا ممنوع ہے
61گناہ میں معاون نہ بنیں
64ادھار معاملات لکھ لیا کریں
66فروخت کی جانے والی چیز کے متعلق ہدایات
66قرض دستاویزات کی تجارت جائز نہیں
67چیز کا استعمال جائز ہو
69ابہام سے پاک ہو
70زمین میں پوشیدہ سبزیوں کی بیع
72باغات کی خریدوفروخت
74سپردگی ممکن ہو
76قيمت كےمتعلق ہدايات
76قیمت معلوم ہو
78نقد اور ادھار قیمت میں فرق
81ادائیگی بروقت کی جائے
83منافع کی حدود
84مارکیٹ ریٹ خراب نہ کریں
87بیع میں خیار (Option) کی صورتیں
87خیار مجلس
89خیار شرط
91خیار تدلیس
91خیارغبن
93خیار عیب
94خیار بصورت اختلاف
95قیمت خرید غلط بتانے کی وجہ سے خیار
96تغیر واقع ہونے کی وجہ سے اختیار
97اختیارات( Options ) کی بیع
97اختیار کا جدید مفہوم
97اختیار کا خریدار:
100بیچنے کا اختیار( Put option )
101اختیارات کی خریدوفروخت کا شرعی حکم
102بعض شبہات کا ازالہ
105بیعانہ کی شرعی حیثیت
107پہلے گروہ کے دلائل
109دوسرے گروہ کے دلائل
110فریقین کے دلائل کا تجزیہ
113راجح موقف
115کمیشن ایجنٹ کے ذریعے خریدو فروخت
115کمیشن ایجنٹ کا مطلب
118کمیشن پر خریدوفروخت کی شرعی حیثیت
120کمیشن پر خریدوفروخت کی فقہی نوعیت
121جعالہ
123فیصد کے حساب سے کمیشن لینا
126کمیشن کی شرح متعین نہ کرنا
127فائدہ:
127دو طرفہ کمیشن
128قرض کے بدلے زائد کمیشن لینا
128کمیشن ایجنٹ کی حق تلفی
129تنسیخ معاہدہ بیع اور کمیشن
131اجارہ کے اصول اور اسلامی وروائتی بینک
131اجارہ کی حقیقت
132اجارہ اور بیع میں فرق
133اجارہ اور قرض میں فرق
134اجارہ قرآن وحدیث کے آئینے میں
136اجارہ میں پنہاں حکمتیں
138اجارہ /لیز کی شرائط
143فنانشل لیز
144سودی بینکوں کا طریقہ اور اس کی قباحتیں
145اسلامی بینکوں کا طریق کار
148قابل غور پہلو
149قانونی اعتبار سے لازم وعدہ کی شرعی حیثیت
151سیکورٹی ڈپازٹ کاحکم
152کلائنٹ کو وکیل بنانا
154شرح سود کو معیار بنانا
156نتیجہ بحث
158صُکُک( Sukuk )کی شرعی حیثیت
158صکوک کی تعریف
159صکوک کی ابتدا ء وارتقاء
160صکوک کی قسمیں
162صکوک کے احکام
165مروجہ صکوک کامختصر جائزہ
166اسلام کا نظریہ زراور کاغذی کرنسی کی حقیقت
166زر کی تعریف
168زرکی ضرورت و اہمیت
170زر کی قسمیں
170زر اور کرنسی میں فرق
171زر کی حقیقت
173کیا زر سونے،چاندی کا ہونا ضروری ہے؟
175زرصرف حکومت جاری کر سکتی ہے
177زرمستحکم قدر کا حامل ہونا چاہیے
179زر کی قدر میں استحکام کیسے لایا جائے؟
183کرنسی کی تاریخ
184عہد نبوی کی کرنسی
186نوٹ کب ایجاد ہوئے
188کرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت
196کاغذی کرنسی کا نصاب زکوۃ
197مختلف کرنسیوں کا باہمی تبادلہ
201كرنسی میں بیع سلم
202ملکی کرنسی کا کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ
204قرضوں کی اشاریہ بندی (انڈیکسيشن)
209امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے قول سے غلط استدلال
212خلاصہ کلام
Flag Counter