Maktaba Wahhabi

80 - 244
شورش پسندوں کے الزامات مفسدین کی طرف سے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر پانچ اہم الزامات لگائے گئے۔ 1۔ آپ نے اکابر صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم کی بجائے اپنے نا تجربہ کار رشتہ داروں کو بڑے بڑے عہدے دے رکھے ہیں۔ 2۔ آپ اپنے عزیزوں پر بیت المال کا روپیہ بے جا صرف کرتے ہیں۔ 3۔ آپ نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لکھے ہوئے قرآن کے سواباقی سب صحیفوں کو جلا دیا ہے۔ 4۔ آپ نے بعض صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم کی تذلیل کی ہے اور نئی نئی بدعتیں اختیار کر لی ہیں۔ 5۔ مصری وفد کے ساتھ صریح بدعہدی کی ہے۔ یہ تمام الزامات قطعی طور پرسازشیوں کی شرارت کا نتیجہ تھے۔ یہ اس طرح کہ: 1۔ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم کی معز ولی انتظامی اسباب سے متعلق تھی 2۔ عزیزوں کو آپ نے جو کچھ دیا، اپنے ذاتی مال سے دیا تھا۔ 3۔ آپ نے جس صحیفہ کو باقی رکھا، وہ خود حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تیار کرایا تھا اور اس سے زیادہ مکمل ومستندصحیفہ اور کون ہو سکتا تھا۔ 4۔ جن بدعات کا حوالہ دیا گیا، ان کا تعلق اجتہادی مسائل سے ہے،
Flag Counter