Maktaba Wahhabi

181 - 244
ہیں۔ اسی طرح ان کے نانا میرے ناناسے افضل تھے تو خدا کی قسم ! کوئی بھی انسان اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والارسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے افضل بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے برابرکسی انسان کو نہیں سمجھ سکتا۔ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اجتہاد نے غلطی کی وہ یہ آیت بالکل بھول گئے۔ ﴿ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾ پھر اہل بیت کی خواتین یزید کے محل میں پہنچائی گئیں۔ خاندان معاویہ کی عورتوں نے انہیں اس حال میں دیکھا تو بے اختیار رونے پیٹنے لگیں۔ یزید کی سعی تلافی پھر یزید آیا تو فاطمہ بنت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس سے کہا:”اے یزید !کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی لڑکیاں کنیزیں ہو گئیں ؟یزید نے جواب دیا:”اے میرے بھائی کی بیٹی!ایساکیوں ہونے لگا۔ ‘‘ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا:”بخدا ہمارے کان میں ایک بالی بھی نہیں چھوڑی گئی۔ ‘‘ یزید نے کہا:”تم لوگوں کو جتنا گیا ہے، اس سے کہیں زیادہ میں تمہیں دوں گا۔ ‘‘ چنانچہ جس نے اپنا جتنا نقصان بتایا، اس سے دو گنا تگنا دے
Flag Counter