Maktaba Wahhabi

173 - 244
ابن زیاد اور امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ اس گفتگوسے فارغ ہو کر ابن زیاد کی نظر زین العابدین”علی بن الحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ”پر پڑی۔ یہ بیمار تھے۔ ابن زیاد نے تعجب سے کہا:”اللہ نے علی بن الحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل نہیں کر ڈالا؟‘‘ زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوئی جواب نہ دیا۔ ابن زیاد نے کہا:”بولتا کیوں نہیں ؟‘‘ انہوں نے جواب دیا:”میرے ایک اور بھائی کا نام بھی علی تھا، لوگوں نے غلطی سے اسے مار ڈالا ہے۔ ‘‘ ابن زیاد نے کہا”لوگوں نے نہیں، اللہ نے مارا ہے۔ ‘‘ اس پر زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ آیت پڑھی۔ ﴿اللّٰهَ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللّٰهِ ﴾۔ اس پر ابن زیاد چلایا:”اللہ تجھے بھی مارے تو بھی انہیں میں سے ہے۔ پھراس کے بعد ابن زیاد نے چاہا کہ انہیں بھی قتل کر ڈالے لیکن زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہما بے قرار ہو کر چیخ اٹھیں :”میں تجھے خداکاواسطہ دیتی ہوں اگر تو مومن ہے اور اس لڑکے کو ضروری قتل کرنا چاہتا ہے تو مجھے بھی اسی کے ساتھ مار ڈال۔ ‘‘ امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بلند آوازسے کہا:”اے ابن زیاد!اگر تو ان
Flag Counter