Maktaba Wahhabi

169 - 244
چوں بگذردنظیری خونین کفن بہ حشر خلقے فغاں کنندکہ ایں دادخواہ کیست اس جنگ میں حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے 72آدمی مارے گئے اور کوئی فوج کے 88 مقتول ہوئے۔[1] حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پامال لاش دیکھی دوسرے دن عمر بن سعد نے میدان جنگ سے کوچ کیا۔ اہل بیت کی خواتین اور بچوں کوساتھ لے کر کوفہ روانہ ہو گیا۔ قرہ بن قیس(جو شاہد عینی ہے )روایت کرتا ہے کہ ان عورتوں نے جب حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے لڑکوں اور عزیزوں کی پامال لاشیں دیکھیں تو ضبط نہ کر سکیں اور آہ و فریاد کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ میں گھوڑا لے کران کے قریب پہنچا۔ میں نے اتنی حسین عورتیں کبھی نہیں دیکھی تھیں۔ مجھے زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ بین کسی طرح بھی نہیں بھولتا۔ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !تجھ پر آسمان کے فرشتوں کادروداسلام!یہ دیکھ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ریگستان میں پڑا ہے۔ خاک و خون میں آلودہ ہے، تمام جسم ٹکڑے ٹکڑے ہے۔ تیری بیٹیاں قیدی ہیں۔ تیری اولاد مقتول ہے۔ ہوا ان
Flag Counter