Maktaba Wahhabi

166 - 244
تونیزبرسربام آنچہ خوش تماشائیست شمرکوسرزنش پھر آپ اپنے خیمے کی طرف لوٹنے لگے تو شمر اور اس کے ساتھیوں نے یہاں بھی تعرض کیا۔ حضرت نے محسوس کیا کہ ان کی نیت خراب ہے۔ خیمہ لوٹنا چاہتے ہیں۔ فرمایا: ’’اگر تم میں دین نہیں روز آخرت سے ڈرتے نہیں ہو تو کم از کم دنیاوی شرافت پر تو قائم رہو۔ میرے خیمے کو اپنے جاہلوں اور اوباشوں سے محفوظ رکھو۔ ‘‘ شمر نے جواب دیا:”اچھا ایساہی کیا جائے گا اور آپ کا خیمہ محفوظ رہے گا۔ ‘‘ آخری تنبیہ اب بہت دیر ہو چکی تھی۔ راوی کہتا ہے کہ دشمن اگر چاہتا تو آپ کو بہت پہلے قتل کر ڈالتا مگر یہ گناہ کوئی بھی اپنے سرنہ لینا چاہتا تھا۔ آخر شمر ذوالجوشن چلایا:”تمہارا برا ہو!کیا انتظار کرتے ہو، کیوں کام تمام نہیں کرتے۔ ‘‘ اب پھر ہر طرف سے نرغہ ہوا۔ آپ نے پکار کر کہا:کیوں میرے قتل پر ایک دوسرے کو ابھارتے ہو؟واللہ!میرے بعد کسی بندے کے قتل پربھی اللہ اتنا نا خوش نہ ہو گا جتنا میرے قتل پر نا خوش ہو گا۔ ‘‘ شہادت مگر اب وقت آ چکا تھا۔ زرعہ بن شریک تمیمی نے آپ کے بائیں ہاتھ کو زخمی کر دیا۔ پھر شانے پر تلوار ماری۔ آپ کمزوری سے لڑکھڑائے۔ لوگ ہیبت سے پیچھے ہٹے مگرسنان بن انس نخفی نے بڑھ کر نیزہ مارا اور آپ زمین
Flag Counter