Maktaba Wahhabi

163 - 244
کی نظر میں حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی سے زیادہ عزیز ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں صالح علیہ السلام سے زیادہ افضل ہیں۔ الٰہی!اگر تو نے ہم سے نصرت روک لی ہے تو وہی کرجس میں بہتر ہے۔[1] بنی ہاشم کے مقتول اسی طرح ایک ایک کر کے اکثر بنی ہاشم اور اہل بیت کے شہید ہو گئے۔ ان میں ذیل کے نام مؤرخین نے محفوظ رکھے ہیں۔ 1۔ محمد بن ابی سعیدبن عقیل 2۔ عبداللہ بن مسلم بن عقیل 3۔ عبدالرحمن بن عقیل 4۔ جعفر بن عقیل 5۔ محمد بن عبداللہ بن جعفر 6۔ عون بن عبداللہ بن جعفر 7۔ عباس بن علی 8۔ عبداللہ بن علی 9۔ عثمان بن علی 10۔ محمد بن علی 11۔ بو بکر بن علی 12۔ بو بکر بن الحسن 13۔ عبداللہ بن الحسن 14۔ قاسم بن الحسن 15۔ علی بن الحسین 16۔ عبداللہ بن الحسین ایک بچے کی شہادت ان سب کے بعد اب خود آپ کی باری تھی۔ آپ میدان میں تنہا کھڑے تھے دشمن یلغار کر کے آتے تھے۔ ہر ایک کی خواہش تھی کہ اس کا گناہ دوسرے کے سربعد بعد ڈالے لیکن شمر ذوالجوشن نے لوگوں کو برانگیختہ کرنا شروع کیا۔ ہر طرف سے آپ کو گھیر لیا گیا۔ اہل بیت کے خیمے میں عورتیں اور چند کم عمر لڑکے رہ گئے تھے۔ اندرسے ایک لڑکے نے آپ کو
Flag Counter