Maktaba Wahhabi

159 - 244
پھر دشمن کی طرف لوٹے اور قتل کرتے رہے، یہاں تک کہ خود قتل ہو گئے۔ غفاری بھائیوں کی بہادری اب آپ کے ساتھیوں نے دیکھا کہ دشمن کو روکنا نا ممکن ہے چنانچہ انہوں نے طے کیا کہ آپ کے سامنے ایک ایک کر کے قتل ہو جائیں چنانچہ دو غفاری بھائی آگے بڑھے اور لڑنے لگے۔ یہ شعر ان کی زبان پر تھے۔ قدعلمت حقابنوغفار وخندف بعد بنی نزار (بنی غفار اور قبائل نزار نے اچھی طرح جان لیا ہے ) لنضر بن معشرالفجار بکل غضب صارم تبار (کہ ہم بے پناہ شمشیر آبدارسے فاجروں کے ٹکڑے کر دیں گے ) یاقوم ذودواعن بنی الاحرار بالمشرقی والقنا الخطار (اے قوم!تلواروں اور نیزوں سے شریفوں کی حمایت کرو) جابری لڑکوں کی فدا کاری ان کے بعد دو جابری لڑکے سامنے آئے، دونوں بھائی تھے۔ زار و قطار رو رہے تھے۔ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں دیکھا تو فرمانے لگے :اے میرے بھائی کے فرزندو!کیوں روتے ہو، ابھی چند لمحے بعد تمہاری آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔ ‘‘
Flag Counter