کیا تمہارے لئے میرا قتل کرنا اور میری حرمت کا رشتہ توڑنا روا ہے ؟کیا میں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی لڑکی کا بیٹا، اس کے عم زاد کا بیٹا نہیں ہوں ؟کیاسیدالشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے باپ کے چچا نہ تھے ؟کیا ذو الجناحین حضرت جعفر طیار رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے چچا نہیں ہیں ؟کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ مشہور قول نہیں سناکہ آپ میرے اور میرے بھائی کے حق میں فرماتے ہیں۔ سیدالشباب اہل الجنۃ)(جنت میں نو عمروں کے سردار)اگر میرا یہ بیان سچ ہے اور ضرورسچا ہے کیونکہ واللہ میں نے ہوش سنبھالے کے بعد سے آج تک کبھی جھوٹ نہیں بولا تو بتلاؤ، کیا تمہیں برہنہ تلواروں سے میرا استقبال کرنا چاہیے ؟اگر تم میری بات پر یقین نہیں کرتے تو تم میں ایسے لوگ موجود ہیں جن سے تصدیق کر سکتے ہو۔ جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھو۔ ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھو، سہیل بن سعدساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھو، زید بن رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارقم سے پوچھو۔ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھو، وہ تمہیں بتائیں گے کہ انہوں نے میرے اور میرے بھائی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے سنا ہے یا نہیں ؟کیا یہ بات بھی میرا خون بہانے سے نہیں روک سکتی؟واللہ!اس وقت روئے زمین پر بجز میرے کسی نبی کی لڑکی کا بیٹا موجود نہیں۔ میں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا بلاواسطہ نواسہ ہوں۔ کیا تم اس لئے مجھے ہلاک کرنا چاہتے کہ میں نے کسی کی جان لی ہے ؟کسی کا خون بہایا ہے ؟کسی کا مال چھینا ہے ؟کہو کیا بات ہے ؟آخر میرا قصور کیا ہے ؟‘‘ کوفہ والوں کی یاد آپ نے بار بارپوچھامگرکسی نے جواب نہ دیا۔ آخر آپ نے بڑے |