Maktaba Wahhabi

140 - 244
سے مشرف کیا۔ قرآن کا فہم عطا کیا ۔ دین میں سمجھ بخشی اور ہمیں دیکھنے سننے اور عبرت پکڑنے کی قوتوں سے سرفرازکیا۔ اما بعد!لوگو!میں نہیں جانتا آج روئے زمین پر میرے ساتھیوں سے افضل اور بہتر لوگ بھی موجود ہیں یا میرے اہل بیت سے زیادہ ہمدرد اور غمگساراہل بیت کسی کے ساتھ ہیں۔ اے لوگو!تم سب کو اللہ میری طرف سے جزائے خیر دے۔ میں سمجھتا ہوں کل میرا اور ان کا فیصلہ ہو جائے گا۔ غور و فکر کے بعد میری رائے یہ ہے کہ تم سب خاموشی سے نکل جاؤ۔ رات کا وقت ہے میرے اہل بیت کا ہاتھ پکڑو اور تاریکی میں ادھر ادھر چلے جاؤ۔ میں خوشی سے تمہیں رخصت کرتا ہوں، میری طرف سے کوئی شکایت نہ ہو گی۔ یہ لوگ صرف مجھے چاہتے ہیں، میری جان لے کر تم سے غافل ہو جائیں گے۔ ‘‘ یہ سن کر آپ کے اہل بیت بہت رنجیدہ اور بے چین ہوئے۔ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:”یہ کیوں ؟کیا اس لئے کہ ہم آپ کے بعد زندہ رہیں۔ اللہ ہمیں وہ دن نہ دکھائے۔ ‘‘ حضرت نے مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے رشتہ داروں سے کہا:اے اولاد عقیل!مسلم کا قتل کافی تم چلے جاؤ، میں نے تمہیں اجازت دی۔ ‘‘ وہ کہنے لگے ’’لوگ کیا کہیں گے ؟ یہی کہیں گے کہ ہم اپنےشیخ ، سردار اورعم زادوں کوچھوڑ کر بھاگ آئے۔ ہم نے ان کے ساتھ نہ کوئی تیر پھینکا۔ نہ نیزہ چلایا نہ تلوار چلائی۔ نہیں واللہ ! یہ ہرگز نہیں ہو گا ہم تو آپ پرجان، مال ، آل اولاد سب کچھ قربان کردیں گے آپ کے ساتھ ہو کر لڑیں گے جو آپ پر گزرے گی وہی ہم پر گزرے گی ۔ آپ
Flag Counter