Maktaba Wahhabi

131 - 244
گا، آپ کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے گا۔ ‘‘ آپ نے جواب دیا:”اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔ لیکن ہمارے اور ان کے مابین ایک عہد ہو چکا ہے۔ ہم اس کی موجودگی میں ایک قدم نہیں اٹھاسکتے۔ کچھ نہیں کہا جا سکتاہمارا اور ان کا معاملہ کس حد پر پہنچ کر ختم ہو گا۔ ‘‘[1] خواب اب آپ کو یقین ہو چلا تھا کہ موت کی طرف جا رہے ہیں "قصر بنی مقاتل”نامی مقام سے کوچ کے وقت آپ اونگھ گئے تھے۔ پھر چونک کر بآواز بلند کہنے لگے۔ إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ الْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ تین مرتبہ یہی فرمایا:آپ کے صاحبزادے علی اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا:انا للّٰه اور الحمد للّٰه کیوں ؟ فرمایا:”جان پدر!ابھی اونگھ گیا تھا، خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سوارکہتا چلا آ رہا ہے :”لوگ چلتے ہیں اور موت ان کے ساتھ چلتی ہے۔ "میں سمجھ گیا کہ یہ ہماری ہی موت کی خبر ہے جو ہمیں سنائی جا رہی ہے۔ ‘‘ علی اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:”اللہ آپ کو روز بد نہ دکھائے !کیا ہم حق پر نہیں ہیں ؟‘‘فرمایا” بے شک ہم حق پر ہیں۔ ‘‘اسی پروہ بے اختیار پکار اٹھے : اگر ہم حق پر ہیں تو پھر موت کی کوئی پرواہ نہیں۔ ‘‘ یہی وہ آپ کے صاحبزادے ہیں جو میدان کربلا میں شہید
Flag Counter