Maktaba Wahhabi

125 - 244
یہ بات آپ نےمنظور کر لی اور روانہ ہوگئے ۔ [1] ایک اور خطبہ راستہ میں کئی اورمقامات پر بھی آپ نے دوستوں اوردشمنوں کو مخاطب کیا ۔ مقام بیضہ پرخطبہ دیا۔ ’’اے لوگو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ہےجوکوئی ایسے حاکم کو دیکھنے جو ظلم کرتاہےخدا کی قائم کی ہوئی حدیں توڑتا ہے ۔ عہدِ الہٰی شکست کرتا ہے ۔ سنت نبوی کی مخالفت کرتا ہے خدا کے بندوں پر گناہ اورسرکشی سے حکومت کرتا ہے اور یہ دیکھنے پر بھی نہ تو اپنے فعل سےاس کی مخالفت کرے نہ اپنے قول سے سوخدا ایسے آدمی کواچھا ٹھکانہ نہیں بخشے گا۔ دیکھو یہ لوگ شیطان کے پیرو بن گئے اور رحمان سے سرکش ہو گئےہیں ۔ فساد ظاہر ہے حدود الہٰی معطل ہیں۔مال غنیمت پر ناجائز قبضہ ہے۔ خدا کےحرام کو حلال اورحلال کوحرام ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ میں ان کی سرکشی کوحق وعدل سے بدلہ دینے کا سب سے زیادہ حق دار ہوں ۔ تمہارے بے شمار خطوط اور قاصد میرے پاس پیام بیعت لے کر پہنچے تم عہد کر چکے ہو کہ مجھ سے بے وفائی نہ کرو گے ۔ اگر تم اپنی اس بیعت پر قائم رہو تو یہ تمہارے لیے راہ ہدایت ہے ۔ کیونکہ میں حسین ابن علی .... ابن فاطمہ ،رسول اللہ کا نواسہ ہوں ، میری جان تمہاری جان کے ساتھ ہے میرے بال بچے تمہارے بال بچوں کے ساتھ ہیں ۔ مجھے اپنا نمونہ بناؤ اورمجھ سے گردن نہ موڑو۔ لیکن اگر تم یہ نہ کرو بلکہ اپنا عہد توڑ
Flag Counter