Maktaba Wahhabi

597 - 702
دوسری روایت حافظ بیہقی کی یہ ہے: ’’أنبأنا أبو نصر بن قتادۃ أنبأنا أبو الحسن محمد بن السراج حدثنا مطین حدثنا محمد بن إبراھیم الشامي حدثنا شعیب بن إسحاق الدمشقي عن ھشام بن عروۃ عن أبیہ عن عائشۃ، فذکر الحدیث، وقال: ھذا بھذا الإسناد منکر‘‘[1] انتھی [عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اور وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں ۔ پس یہ حدیث ذکر کی اور کہا کہ اس کی یہ اسناد منکر ہے۔ ختم شد] اس کی سند میں محمد بن ابراہیم شامی ہیں ، جن کی حدیث قابل قبول نہیں ۔ نیز ابن حبان نے ’’کتاب الضعفاء‘‘ میں ایک دوسری سند سے روایت کی ہے: ’’حدثنا جعفر بن سہل ثنا جعفر بن نصر ثنا حفص بن غیاث عن لیث عن مجاھد عن ابن عباس مرفوعا: لا تعلموا نساء کم الکتابۃ، ولا تسکنوھن العلالي، خیر لھو المرأۃ المغزل، وخیر لھو الرجل السباحۃ‘‘ انتھی [ابن عباس رضی اللہ عنہما مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ اپنی عورتوں کو کتابت کی تعلیم مت دو۔ ان کو بالاخانوں میں نہ رکھو۔ عورت کے لیے بہترین تفریح سوت کاتنا اور مرد کے لیے سیر و سیاحت ہے] اس کی سند میں جعفر بن نصر ہیں ۔ قال الذھبي في المیزان: ’’جعفر بن نصر عن حماد بن زید وغیرہ، متہم بالکذب، وھو أبو میمون العنبري، ذکرہ صاحب الکامل فقال: حدث عن الثقات بالبواطیل‘‘[2] انتھی [ ذہبی میزان میں فرماتے ہیں : جعفر بن نصر، حماد بن زید و غیرہ سے روایت کرتے ہیں ، متہم بالکذب ہیں اور وہ ابو میمون عنبری ہے۔ صاحب کامل ابو میمون عنبری کے ذکر میں لکھتے ہیں کہ یہ ثقات سے بواطیل روایت کرتے ہیں ۔ ختم شد]
Flag Counter