Maktaba Wahhabi

596 - 702
الوھاب بن الضحاک ثنا شعیب بن إسحاق عن ھشام بن عروۃ عن أبیہ عن عائشۃ فذکرہ، وقال: صحیح الإسناد‘‘[1] وأخرجہ البیھقي في شعب الإیمان عن الحاکم من ھذا الطریق۔[2] [عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث جو اوپر گزر چکی ہے۔ بیہقی نے بھی شعب الایمان میں یہ حدیث حاکم سے اسی طریق سے روایت کی ہے] اس کی سند میں عبدالوہاب بن ضحاک ہیں ۔ قال الذھبي في المیزان: ’’کذبہ أبو حاتم، وقال النسائي وغیرہ: متروک، وقال الدارقطني: منکر الحدیث، وقال البخاري: عندہ عجائب‘‘[3] انتھی۔ [ذہبی میزان میں فرماتے ہیں : ابو حاتم نے اسے کذاب، نسائی و دیگر نے متروک، دارقطنی نے منکر الحدیث اور بخاری نے کہا کہ یہ راو ی نہایت عجیب وغریب چیزیں بیان کرتا ہے] شیخ جلال الدین سیوطی ’’اللآلیٔ المصنوعۃ في الأحادیث الموضوعۃ‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’قال الحافظ ابن حجر في الأطراف بعد ذکر قول الحاکم ’’صحیح الإسناد‘‘: بل عبد الوھاب متروک، وقد تابعہ محمد بن إبراھیم الشامي عن شعیب بن إسحاق، و إبراھیم رماہ ابن حبان بالوضع‘‘[4] انتھی کلام الحافظ [حافظ ابن حجر اطراف میں حاکم کے قول کے بعد کہ یہ ’’صحیح الاسناد‘‘ہے۔ فرماتے ہیں : بلکہ عبدالوہاب متروک ہے اور اس کی متابعت محمد بن ابراہیم شامی نے شعیب بن اسحق سے کی ہے اور ابراہیم کے متعلق ابن حبان کہتے ہیں کہ یہ حدیث وضع کرتا ہے۔ ختم شد] خلاصہ میں ہے: ’’قال الدارقطني: متروک‘‘[5] [دار قطنی نے اسے متروک کہا ہے]
Flag Counter