Maktaba Wahhabi

577 - 702
’’و عن عبد اللّٰه بن بشر عن أبیہ أنہ قال: أتی رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم إیاھم، وھو راکب علی بغلۃ ‘‘[1] [ عبد اللہ بن بشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس خچر پرسوار ہو کر آئے] ’’وعن أنس قال کان رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم علی بغلۃ شھباء فمر علی حائط لبني النجار‘‘[2] [ انس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر شہباء پر سوار تھے اور اس پر بنی نجار کے علاقے سے گزرے] ’’وعن عبد اللّٰه بن علي بن أبي رافع أنہ رأی بغلۃ النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم شھباء، وکان عند علي بن حسین ‘‘[3] [ عبد اللہ بن علی بن رافع کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر شہباء کو دیکھا، جب وہ علی بن حسین کے پاس تھا] ’’و عن إیاس بن سلمۃ حدثني أبي قال: غزونا مع رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم حنینا فذکر حدیثا طویلا، فیہ: فمررت علی رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم منھزما، وھو علی بغلتہ الشھباء‘‘[4] [ایاس بن سلمہ کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوئے۔ پھر اس سے متعلق طویل حدیث بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پھر میں پسپا ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر شہباء پر سوار تھے] ’’وعن عقبۃ بن عامر قال: رکب رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم بغلۃ‘‘[5] [عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہوئے]
Flag Counter