’’عنِ البراء بنِ عازِب قال: رأیت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم وھو علی بغلتہ البیضاء، وأبو سفیان بن الحارِث آخذ بِلجامہا، وھو یقول: أنا النبي لا کذب، أنا ابن عبدالمطلب‘‘ رواہ البخاري وغیرہ[1]
[براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید خچر پر سوار ہیں اور ابو سفیان بن حارث اس کی لگام تھامے ہوئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں کہ میں نبی ہوں ، یہ کوئی جھوٹی بات نہیں اور میں عبدالمطلب کی اولاد سے ہوں ۔ اس روایت کو بخاری وغیرہ نے روایت کیا ہے]
’’و عن العباس بنِ عبد المطلب قال: شھِدت مع رسولِ اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم یوم حنینٍ فلزِمت أنا وأبو سفیان بن الحارث بن عبد المطلب رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم فلم نفارِقہ، ورسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم علی بغلۃ لہ بیضاء‘‘[2]
[عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور ابو سفیان بن حارث حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے ، کسی وقت بھی ان سے الگ نہیں ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید خچر پر سوار تھے]
’’وعن قاسم بن عبد الرحمان عن أبیہ قال: قال عبد اللّٰه بن مسعود: کنت مع رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم یوم حنین، و رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم علی بغلۃ ‘‘[3]
[قاسم بن عبدالرحمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یوم حنین کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خچر پر سوار تھے]
’’وعن سلیمان بن عمرو بن الأحوص عن أمہ قالت: رأیت رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم یوم النحر عند جمرۃ العقبۃ، و ھو علی بغلتہ‘‘[4]
[ سلیمان بن عمرو بن الاحوص اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قربانی کے دن جمرۃ العقبہ کے پاس دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خچر پر سوار تھے]
|