Maktaba Wahhabi

568 - 702
[ ابن اسحاق ، یزید بن ابی عیاش المعافری کے واسطے سے جابر بن عبد اللہ کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ قربانی کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سفید سینگوں والے خصی کردہ دنبے ذبح کیے۔ یہ حدیث ابو داود ، ابن ماجہ اور بیہقی نے روایت کی ہے] ’’ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ: ضَحَّی رَسُولُ اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم بِکَبْشَیْنِ جَذَعَیْنِ مُوجِبَیْنِ‘‘ رواہ أحمد في مسندہ، والطبراني۔[1] [امام احمد اور طبرانی نے ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو خصی کردہ دنبوں کی قربانی کی] ’’وعن ابن وھب حدثني عبد اللّٰه بن عیاش القتباني ثنا عیسی بن عبد الرحمن حدثني ابن شھاب عن سعید بن المسیب عن أبي ھریرۃ نحوما تقدم‘‘ رواہ الطبراني في معجمہ الوسط۔[2] [ ابن وہب سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن عیاش القتبانی ، عیسی بن عبد الرحمن سے ، وہ ابن شہاب سے ، وہ سعید بن المسیب سے، وہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کرتے ہیں جیسے پہلے گزرا۔ اسے امام الطبرانی نے معجم اوسط میں روایت کیا ] وعن عبد اللّٰه بن المبارک عن یحییٰ بن عبید اللّٰه عن أبیہ سمعت أبا ھریرۃ یقول: ’’ضحی رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم بکبشین أملحین موجوئین‘‘ رواہ أبونعیم في حلیۃ الأولیاء، وقال: ’’مشہور من غیر وجہ، غریب من حدیث یحییٰ‘‘[3] انتھی [ابو نعیم نے ’’حلیۃ الأولیاء‘‘ میں عبد اللہ بن المبارک اور یحییٰ بن عبید اللہ کے واسطے سے ابوہریرہ کی یہی روایت نقل کی ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ یہ حدیث مختلف سندوں سے مروی اور مشہور ہے، البتہ یحییٰ کی سند سے یہ غریب ہے۔ ختم شد] حافظ ابن حجر عسقلانی نے ’’تلخیص الحبیر في تخریج أحادیث الرافعي الکبیر‘‘ میں فرمایا:
Flag Counter