Maktaba Wahhabi

567 - 702
راہویہ اور حمیدی ابن عقیل کی حدیث کو حجت بناتے تھے۔ امام ابن عدی فرماتے ہیں کہ معروف اور ثقہ لوگوں کی ایک جماعت نے ابن عقیل سے روایت کی ہے۔ وہ ابن سمعان سے بہتر ہے اور اس کی حدیث کتابت کے لائق ہے۔ امام بخاری اپنی تاریخ میں فرماتے ہیں کہ احمد اور اسحاق اس کی روایت سے حجت پکڑتے تھے، جیسا کہ تہذیب، میزان اور خلاصہ میں مرقوم ہے] اگر کہا جائے کہ ابن ابی حاتم نے کتاب العلل میں لکھا ہے: ’’سألت أبي و أبا زرعۃ عن حدیث رواہ المبارک بن فضالۃ عن عبد اللّٰه عن أبیہ، و رواہ الثوري عن ابن عقیل عن أبي سلمۃ عن أبي ہریرۃ أو عن عائشۃ عن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم ، و رواہ سعید بن سلمۃ عن ابن عقیل عن علي بن حسین عن أبي رافع، فقال أبو زرعۃ: ھذا کلہ من ابن عقیل، فإنہ لا یضبط حدیثہ، والذین رووا عنہ ھذا الحدیث کلھم ثقات‘‘[1] میں کہتا ہوں کہ امام بیہقی کتاب المعرفہ میں کہتے ہیں : ’’وھذا إنما رواہ عبد اللّٰه بن محمد بن عقیل، و اختلف علیہ: فرواہ عن الثوري عن أبي سلمۃ عن عائشۃ أو أبي ھریرۃ، وقال مرۃ: عن أبي ھریرۃ، ولم یقل: أو عائشۃ، و رواہ عنہ حماد بن سلمۃ عن عبد الرحمن بن جابر عن أبیہ، و رواہ عنہ زھیر بن محمد عن علي بن الحسین عن أبي رافع۔ قال البخاري: ولعلہ سمعہ من ھولاء‘‘[2] انتھی علاوہ ازیں عبد اللہ بن محمد بن عقیل کی روایت کے اور بھی شواہد ہیں ، جو اس روایت کو تقویت پہنچاتے ہیں ۔ ’’عن ابن إسحاق عن یزید بن أبي عیاش المعافري عن جابر بن عبد اللّٰه قال: ذبح النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم یوم النحر بکبشین أقرنین أملحین موجوئین‘‘ رواہ أبوداود وابن ماجہ والبیھقي۔[3]
Flag Counter