Maktaba Wahhabi

539 - 702
سنی۔ اعمش سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا: مجھے حماد نے ابراہیم سے روایت بیان کی، جبکہ وہ غیر ثقہ ہے اور دوسری مرتبہ کہا: ہم اس کی تصدیق نہیں کرتے تھے] حافظ الحدیث شیخ ابن حجر عسقلانی ’’تہذیب تہذیب الکمال فی اسماء الرجال‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’قال النسائي: ثقۃ إلا أنہ مرجیٔ، و قال أبو نعیم عن عبد اللّٰه بن حبیب بن أبي ثابت سمعت أبي یقول: کان حماد یقول: قال إبراھیم۔ فقلت: واللّٰه إنک لتکذب علی إبراھیم أو أن إبراھیم یخطیٔ، وقال ابن حبان في الثقات: یخطیٔ، وکان الأعمش یتلقی حمادا، و حین تکلم في الإرجاء فلم یکن یسلم علیہ، وقال ابن سعد: کان ضعیفا في الحدیث، واختلط في آخر عمرہ، وکان مرجئا، وقال الذھلي: کثیر الخطأ والوھم‘‘[1] انتھی ملخصا [امام نسائی نے فرمایا: وہ ثقہ ہے، مگر مرجی ہے۔ ابو نعیم نے عبداﷲ بن حبیب بن ابی ثابت سے روایت کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: حماد کہا کرتا تھا: ابراہیم نے کہا، تو میں نے کہا: اﷲ کی قسم! یا تُو ابراہیم پر جھوٹ بولتا ہے یا ابراہیم غلطی کرتا ہے۔ ابن حبان نے ثقات میں کہا ہے: وہ خطا کرتا ہے۔ اعمش حماد سے ملاقات کرتے، لیکن جب اِرجا کے متعلق انھوں نے کلام ظاہر کیا تو وہ انھیں سلام نہ کہتے تھے۔ ابن سعد کا بیان ہے: وہ حدیث کے معاملے میں ضعیف ہے اور اپنی آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہوگیا تھا اور وہ مرجی تھا۔ ذہلی نے کہا: وہ کثیر الخطا اور کثیر الوہم ہے] نیز شیخ ابن حجر عسقلانی ’’تقریب التہذیب‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’حماد بن أبي سلیمان مسلم الأشعري، مولاھم أبو إسماعیل الکوفي، فقیہ صدوق، لہ أوھام، من الخامسۃ، رمي بالإرجاء‘‘[2] انتھی [حماد بن ابی سلیمان مسلم الاشعری ان کا مولیٰ ابو اسماعیل الکوفی ہے، جو پانچویں طبقے کا فقیہ اور صدوق ہے، مگر اس پر اِرجاء کی تہمت ہے]
Flag Counter