Maktaba Wahhabi

504 - 702
15۔امام ابو داود اپنی سنن میں روایت کرتے ہیں : ’’عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ قال: سئل رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم عن العقیقۃ فقال: لا یحب اللّٰه العقوق، لأنہ کرہ الإسم ، وقال من ولد لہ ولد فأحب أن ینسک عنہ فلینسک عن الغلام شاتین وعن الجاریۃ شاۃ‘‘[1] انتھی [عمرو بن شعیب سے، وہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ پوچھاگیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقے کے بارے میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پسند نہیں کرتا العقوق (نافرمانی) کو، کیونکہ یہ نام مکروہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے یہاں بچہ پیدا ہو اور وہ پسند کرے جانور کا خون بہانا تو لڑکے کی طرف سے دو بکری اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری قربان کرے] 16۔امام نسائی سنن میں روایت کرتے ہیں : ’’سئل رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم عن العقیقۃ فقال: لا یحب اللّٰه عز و جل العقوق، وکأنہ کرہ الاسم، قال لرسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : إنما ینسک أحدنا بولد لہ قال: من أحب أن ینسک عن ولدہ فلینسک عنہ، عن الغلام شاتان مکافئتان، وعن الجاریۃ شاۃ‘‘[2] انتھی [ پوچھا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقے کے بارے میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اسے پسند نہیں فرماتا ، گویا اس نام کو ناپسند کیا۔ آپ سے سوال ہوا کہ ہم بچے کی طرف سے ذبح کرتے ہیں ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے بچے کی طرف سے ذبح کرنا چاہے تو دو بکریاں لڑکے کی طرف سے اور ایک بکری لڑکی کی طرف سے ذبح کرے] 17۔نیز ابن ابی شیبہ نے مصنف میں روایت کیا ہے: ’’عن عبد اللّٰه بن نمیر حدثنا داود بن قیس سمعت عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ قال: سئل النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم عن العقیقۃ، فقال: لا أحب العقوق‘‘[3] [عبد اللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں داود بن قیس سے کہ میں نے سنا عمر بن شعیب کو روایت
Flag Counter