Maktaba Wahhabi

500 - 702
لایضرکم ذکرانا کن أو أناثا‘‘ رواہ النسائي۔[1] [ ام کرز رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حدیبیہ میں آئی۔ میں آپ سے قربانی کے گوشت کے متعلق پوچھنے آئی تھی، تو میں نے آپ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے: لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری۔تمھیں کوئی مضائقہ نہیں خواہ نر ہوں یا مادہ۔ اس کو نسائی نے روایت کیا ہے] 10۔’’عن ابن أبي طالب قال: عق رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم عن الحسن بشاۃ، و قال: یا فاطمۃ! احلقي رأسہ، و تصدقي بزنۃ شعرہ فضۃ، فوزنتہ فکان وزنہ درھما أو بعض درھم‘‘ رواہ الترمذي، وقال: ’’ھذا حدیث حسن غریب، وإسنادہ لیس بمتصل‘‘[2] [علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن کی طرف سے ایک بکری کا عقیقہ کیا اور فرمایا: اے فاطمہ رضی اللہ عنہا ! اس کا سر مونڈاور بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کر۔ پس انھوں نے اس کا وزن کیا، جو ایک درہم یا ایک درہم کا کچھ حصہ تھا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے اور اس کی سند متصل نہیں ] 11۔’’عن ابن عباس أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم عق عن الحسن و الحسین کبشا کبشا‘‘ رواہ أبوداود۔[3] [عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیقہ کیا حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ کا ایک ایک بکرا۔ اسے ابو داود نے ذکر کیا ہے] 12۔’’عن عبد اللّٰه بن بریدۃ عن أبیہ عن رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم عق عن الحسن والحسین‘‘ رواہ النسائي۔[4] [عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی طرف سے عقیقہ کیا۔ اسے نسا ئی نے روایت کیا ہے]
Flag Counter