Maktaba Wahhabi

459 - 702
یتشیع و لیس بالقوي، وقال البخاري وأبو حاتم: لا یحتج بہ، قال الفسوي: اختلط في کبرہ، و قال ابن خزیمۃ: لا أحتج بہ لسوء حفظہ‘‘[1] انتھی [حماد بن زید نے کہا کہ ہمیں علی بن زید نے بتایا اور وہ حدیث میں ہیر پھیر کرتے تھے۔ فلاس نے کہا کہ یحییٰ قطان، علی بن زید کی حدیث سے بچتے تھے اور یزید بن زریع نے کہا کہ وہ رافضی تھے اور احمد عجلی نے کہا کہ وہ تشیع کرتے تھے اور قوی نہیں تھے۔ بخاری اور ابو حاتم نے کہا کہ اس سے حجت نہیں قائم کی جاسکتی۔ فسوی نے کہا کہ ان کے بڑھاپے میں انھیں اختلاط واقع ہوگیا تھا اور ابن خزیمہ نے کہا کہ ان کے برے حافظے کی بنا پر میں ان کو حجت نہیں بناتا۔ ختم شد] اور خلاصہ میں ہے: ’’قال أحمد و أبو زرعۃ: لیس بالقوي، وقال ابن خزیمۃ: سيء الحفظ، وقال شعبۃ: حدثنا علي بن زید قبل أن یختلط، وقرنہ مسلم بآخر‘‘[2] انتھی [ احمد اور ابوزرعہ نے کہا کہ وہ قوی نہیں ہے۔ ابن خزیمہ نے کہا کہ وہ حافظے کے برے ہیں اور شعبہ نے کہا کہ ہمیں علی بن زید نے بیان کیا اختلاط سے قبل اور مسلم نے ان کو دوسرے کے ساتھ ملا کر روایت کی ہے۔ ختم شد] اور عبد اللہ بن محمد العدوی کا شاگرد۔ أعنی۔ الولید بن بکیر بھی کچھ ایسا قوی راوی نہیں ہے۔ تقریب میں ہے: ’’الولید بن بکیر التمیمي أبو جناب الکوفي لین الحدیث‘‘[3] انتھی [ ولید بن بکیر تمیمی ابو جناب کوفی ضعیف الحدیث ہیں ۔ ختم شد] اور میزان الاعتدال میں ہے: ’’الولید بن بکیر ما رأیت من وثقہ غیر ابن حبان، وقال أبو حاتم: شیخ‘‘[4] انتھی
Flag Counter