[بخاری نے کہا کہ جس کے بارے میں ، میں نے منکر الحدیث کہا، اس سے کسی حدیث کی روایت جائز نہیں ہے۔ختم شد]
اور ’’تقریب التہذیب‘‘ میں ہے:
’’عبد اللّٰه بن محمد العدوي متروک، رماہ وکیع با لوضع‘‘[1] انتھی
[عبداللہ بن محمد العدوی متروک ہے۔ وکیع نے اس پر وضع حدیث کا الزام لگایا ہے۔ ختم شد]
اور علی بن زید بن جدعان، جو شیخ عبد اللہ بن محمد العدوی کا ہے، وہ بھی ضعیف ہے۔
قال المنذري في الترغیب و الترھیب: ’’علي بن زید بن جدعان۔ قال البخاري وأبو حاتم: لا یحتج بہ، وضعفہ ابن عیینۃ و أحمد وغیرھما، وروي عنہ: لیس بشيء، و روي عنہ: لیس بذاک القوي، و قال أحمد العجلي: کان یتشیع ولیس بالقوي، وقال الدارقطني: لا یزال عندی فیہ لین، وقال الترمذي: صدوق وصحح لہ حدیثا في السلام، وحسن لہ غیر ما حدیث‘‘ انتھی
[ المنذری نے ’’الترغیب والترھیب‘‘ میں کہا ہے علی بن زید بن جدعان کے بارے میں بخاری اور ابو حاتم نے کہا ہے کہ اس سے حجت نہیں قائم کی جاسکتی۔ ابن عیینہ اور احمد وغیرہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، نیز یہ کہ وہ چنداں قابل اعتبار اور قوی نہیں ۔ احمد عجلی نے کہا ہے کہ وہ شیعہ تھے اور قوی نہیں تھے۔ دارقطنی نے کہا کہ میرے یہاں وہ کمزور ہے اور ترمذی نے صدوق کہا ہے اور ان کی ایک حدیث کو صحیح اور کئی ایک حدیث کوحسن قرار دیا ہے۔ ختم شد]
اور کہا ذہبی نے میزان میں :
’’قال حماد بن زید: أخبرنا علي بن زید، وکان یقلب الأحادیث، و قال الفلاس: کان یحییٰ القطان یتقي الحدیث عن علي بن زید، [وروي عن یزید بن زریع قال: کان علي بن زید] رافضیا، و قال أحمد العجلي: کان
|