نے کہا ہے کہ اس اثر کی سند حسن ہے۔ ختم شد]
اور بھی کتاب المعرفہ میں ہے:
’’وحکی اللیث بن سعد أن أھل الأسکندریۃ و مدائن مصر و سواحلھا کانوا یجمعون الجمعۃ علی عھد عمر بن الخطاب و عثمان بن عفان بأمرھما و فیھا رجال من الصحابۃ‘‘[1] انتھی
[لیث نے بیان کیا ہے کہ اہل اسکندریہ، مدائن مصر اور اس کے ساحلی علاقے کے لوگ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کے حکم سے جمعہ قائم کرتے تھے اور وہاں بہت سے صحابہ موجود تھے۔ ختم شد]
اور ’’فتح الباري شرح صحیح البخاري‘‘ میں ہے:
’’وعن عمر أنہ کتب إلی أھل البحرین أن جمعوا حیث ما کنتم، وھذا یشمل المدن و القری، أخرجہ ابن أبي شیبۃ من طریق أبي رافع عن أبي ھریرۃ عن عمر، وصححہ ابن خزیمۃ، وروی البیھقي من طریق الولید بن مسلم: سألت اللیث بن سعد فقال: کل مدینۃ أو قریۃ فیھا جماعۃ أمروا بالجمعۃ، فإن أھل مصر و سواحلھا کانوا یجمعون علی عھد عمر وعثمان بأمرھما، و فیھا رجال من الصحابۃ، وعند عبد الرزاق بإسناد صحیح عن ابن عمر أنہ کان یری أھل المیاہ بین مکۃ والمدینۃ یجمعون فلا یعیب علیھم، فلما اختلف الصحابۃ وجب الرجوع إلی المرفوع‘‘[2] انتھی کلام الحافظ
[ عمر رضی اللہ عنہ نے اہل بحرین کو لکھا کہ وہ جمعہ قائم کریں جہاں کہیں بھی ہیں ۔ یہ حکم شہر اور گاؤں دونوں کو شامل ہے۔ اس کی تخریج ابن ابی شیبہ نے ابورافع کے طریق سے، انھوں نے ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے اور وہ عمر رضی اللہ عنہ کے واسطے سے کرتے ہیں ۔ ابن خزیمہ نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ بیہقی نے ولید بن مسلم کے طریق سے روایت کی
|