Maktaba Wahhabi

380 - 702
’’عبد الرحمن بن مل، بضم أولہ و کسر اللام، ابن عمرو بن عدي النہدي أبو عثمان الکوفي، أسلم و صدق، ولم یر النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم ، عن عمر و علي و أبي ذر، و عنہ قتادۃ و أیوب و أبو التیاح والجریري و خلق، و ثقہ ابن المدیني وأبو حاتم والنسائي‘‘[1] انتھی [ عبدالرحمان بن مل، پہلا ضمہ اورلام پر کسرہ کے ساتھ، بن عمروبن عدی نہدی ابو عثمان الکوفی۔ اسلام لائے اور تصدیق کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا۔ عمر، علی اور ابوذر کے واسطے سے روایت کرتے ہیں اور ان کے واسطے سے قتادہ، ایوب، ابوالتیاح، الجیریری اور دیگر لوگوں نے روایت کی ہے۔ ابن المدینی، ابو حاتم اور نسائی نے ان کو ثقہ کہا ہے۔ ختم شد اور ائمہ ستہ نے ان سے روایت کیا ہے۔] پانچویں بلال بن رباح مؤذن صحابی رضی اللہ عنہ ۔ پس اس حدیث کی صحت میں اب کسی طرح کا کلام باقی نہ رہا۔ قولہ: حدیث نہم ابن ماجہ : ’’حدثنا إسحاق بن منصور أخبرنا عبد الصمد بن عبد الوارث ثنا حماد ابن سلمۃ ثنا سہیل بن أبي صالح عن أبیہ عن عائشۃ رضي اللّٰه عنہا عن رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم قال: ما حسدتکم الیہود علی شيء ما حسدتکم علی السلام والتأمین‘‘[2] [ ہمیں بتایا اسحا ق بن منصور نے، ان کو عبدالصمد بن عبدالوارث نے، ان کو حماد بن سلمہ نے، ان کو سہیل بن ابی صالح نے اپنے باپ کے واسطے سے اور وہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہود تم لوگوں سے سب سے زیادہ اس بنا پر حسد رکھتے ہیں کہ تم لوگ سلام کرتے ہو اور آمین کہتے ہو] حدیث دہم ابن ماجہ : ’’حدثنا العباس بن الولید الخلال الدمشقي ثنا مروان بن محمد و أبو
Flag Counter