Maktaba Wahhabi

373 - 702
ثبت حافظ عارف بالرجال والحدیث، قال ابن المدیني: ما رأیت أعلم منہ‘‘[1] [عبدالرحمن بن مہدی بن حسان عنبری ان کے مولیٰ ابو سعید بصری ثقہ ہیں ، حافظ ہیں ، علم رجال و حدیث کے جاننے والے ہیں ۔ ابن المدینی نے کہا کہ میں ان سے بڑا عالم نہیں جانتا] اور کہا خلاصہ میں : ’’عبد الرحمن بن مہدي بن حسان العنبري مولاھم أبو سعید البصري اللؤلؤي الحافظ الإمام العلم، عن عمر بن ذر و عکرمۃ بن عمار وشعبۃ والثوري ومالک وخلق، وعنہ ابن المبارک و ابن وھب و أحمد و ابن معین و عمر بن علي، قال ابن المدیني: أعلم الناس بالحدیث ابن مھدي، وقال أبو حاتم: إمام ثقۃ أثبت من القطان وأتقن من وکیع، و قال أحمد: إذا حدث ابن مھدي عن رجل فھو حجۃ، وقال القواریري: أملیٰ علینا ابن مہدي عشرین ألفا من حفظہ‘‘[2] انتھی مختصرا [ عبدالرحمان بن مہدی بن حسان عنبری ابو سعید بصری اللولوی، حافظ امام۔ عمر بن ذر، عکرمہ بن عمار، شعبہ، ثوری، مالک اور خلق کے واسطے سے روایت کرتے ہیں اور ان کے واسطے سے ابن المبارک، ابن وہب، احمد، ابن معین، عمرو بن علی روایت کرتے ہیں ۔ ابن المدینی نے کہا کہ ابن مہدی حدیث کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں اور ابوحاتم نے کہا: امام ہیں ، ثقہ ہیں اورقطان سے زیادہ ثبت ہیں اور وکیع سے زیادہ متقن ہیں ۔ احمد نے کہا کہ ابن مہدی کسی کے واسطے سے روایت کریں تو وہ قابل حجت ہے، اور قواریری نے کہا کہ ابن مہدی نے ہمیں اپنے حافظے سے بیس ہزار حدیث املا کرائیں ۔ ختم شد] باقی ترجمہ چار راویوں کا پس اوپر گزرا۔ قولہ: حدیث ہشتم ابو داود: ’’حدثنا إسحاق بن إبراھیم بن راھویہ نا وکیع عن سفیان عن عاصم
Flag Counter