ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا ہے]
اب باقی رہ گئے اس حدیث میں چھ راوی:
اول: یحییٰ بن سعید۔ پس سنو کہ کہا حافظ ابن حجر نے تقریب میں :
’’یحییٰ بن سعید بن فروخ التمیمي أبو سعید القطان البصري، ثقۃ متقن حافظ إمام قدوۃ من کبار التاسعۃ‘‘[1] انتھی مختصرا
[ یحییٰ بن سعید بن فروخ تمیمی ابو سعید قطان مصری، ثقہ ہیں ، متقن ہیں ، حافظ ہیں ، امام ہیں اور قدوہ ہیں ، نویں درجے کے سرتاج ہیں ۔ ختم شد]
اور کہا خلاصہ میں :
’’یحییٰ بن سعید بن فروخ التمیمي أبو سعید الأحول القطان البصري الحافظ الحجۃ، أحد أئمۃ الجرح والتعدیل، عن إسماعیل بن أبي خالد وھشام بن عروۃ وبہز بن حکیم وخلق، وعنہ شعبۃ وابن مہدي وأحمد وإسحاق وابن المدیني وابن بشار وخلق، قال أحمد: ما رأت عیناي مثلہ، وقال ابن معین: یحییٰ أثبت من ابن مہدي، وقال محمد ابن بشار: حدثنا یحیيٰ بن سعید إمام أھل زمانہ‘‘[2] انتھی
[ یحییٰ بن سعید بن فروخ تمیمی ابو سعید الاحول قطان بصری حافظ حجت، ائمہ جرح و تعدیل میں سے ایک ہیں ۔ اسماعیل بن ابی خالد، ہشام بن عروہ، بہز بن حکیم اور دیگر لوگوں کے واسطے سے روایت کرتے ہیں اور ان کے واسطے سے شعبہ، ابن مہدی، احمد، اسحاق، ابن المدینی، ابن بشار اور خلق نے روایت کی ہے۔ احمد نے کہا کہ میری دونوں آنکھوں نے ان کے مثل آدمی نہیں دیکھا اور ابن معین نے کہا کہ یحییٰ زیادہ ثبت ہیں ابن مہدی سے، اور محمد بن بشار نے کہا کہ ہمیں اپنے زمانے کے امام یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی]
دوم: عبدالرحمن بن مہدی۔ پس کہا حافظ نے تقریب میں :
’’عبد الرحمن بن مہدي بن حسان العنبري مولاھم أبوسعید البصري، ثقۃ
|