Maktaba Wahhabi

345 - 702
[ سفیان بن سعید بن مسروق ثوری کوفی امام المسلمین ہیں اور خلقِ خدا پر اللہ کی حجت ہیں ۔ اپنے زمانے میں فقہ، حدیث، زہد، عبادت، ورع، ثقاہت کے جامع اور علم حدیث میں کامل تھے۔ ان کے دین، زُہد، ورع، ثقاہت وغیرہ پر لوگوں کا اجماع ہے، اس سلسلے میں کسی کا اختلاف نہیں ۔ وہ ائمہ مجتہدین اور اسلام کے اقطاب میں سے ایک ہیں اور دین کے ارکان میں سے ہیں ۔ختم شد] اور کہا حافظ ابن حجر نے تقریب میں : ’’سفیان بن سعید بن مسروق الثوري أبو عبد اللّٰه الکوفي، ثقۃ حافظ فقیہ عابد إمام حجۃ من رؤس الطبقۃ السابعۃ، وکان ربما دلس‘‘[1] انتھی [سفیان بن سعید بن مسروق ثوری ابو عبداللہ کوفی ثقہ، حافظ، فقیہ، عابد، امام حجت۔ ساتویں طبقے کے بڑوں میں سے ہیں ، کبھی کبھی تدلیس کرتے ہیں ] اور کہا خلاصہ میں : ’’سفیان بن سعید بن مسروق بن حبیب بن رافع الثوري أبو عبد اللّٰه الکوفي، أحمد الأئمۃ الأعلام عن زیاد بن علاقۃ و زید بن أسلم وخلائق، وعنہ الأعمش وابن عجلان من شیوخہ، وشعبۃ ومالک من أقرانہ، و ابن المبارک و یحییٰ القطان وابن مھدي وخلق، قیل: روی عنہ عشرون ألفا۔ قال ابن المبارک: ما کتبت عن أفضل من سفیان، قال العجلي: کان لا یسمع شیئا إلا حفظہ، قال الخطیب: کان الثوري إماما من أئمۃ المسلمین، وعلما من أعلام الدین، مجمع علی إمامتہ مع الإتقان و الضبط والحفظ المعرفۃ والزھد والورع‘‘[2] انتھی مختصرا [ سفیان بن سعید بن مسروق بن حبیب بن رافع ثوری عبداللہ کوفی، ائمہ اعلام میں سے ایک ہیں ۔ زیاد بن علاقہ و زید بن اسلم اور خلائق سے، اور ان سے اعمش اور ابن عجلان، جو ان کے شیوخ میں سے ہیں ، اور شعبہ اور مالک، جو ان کے ساتھی ہیں اور ابن المبارک
Flag Counter