اور فرمایا:
{ لِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یَخْلُقُ مَا یَشَآئُ یَھَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ اِِنَاثًا وَّیَھَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ . اَوْ یُزَوِّجُھُمْ ذُکْرَانًا وَّاِِنَاثًا وَیَجْعَلُ مَنْ یَّشَآئُ عَقِیْمًا اِِنَّہٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ} [الشوریٰ: ۴۹، ۵۰]
’’اللہ ہی کو ہے پادشاہت آسمانوں اور زمین کی،پیدا کرتاہے جو چاہتا ہے، دیتا ہے جس کو چاہے بیٹیاں ، اور دیتا ہے جس کو چاہے بیٹے، یا نہیں دیتا ہے ان کو بیٹے اور بیٹیاں ، اور کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے بانجھ، بے شک وہی ہے جاننے والا اور قدرت والا۔‘‘
اور فرمایا:
{ وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنْفَعُکَ وَ لَا یَضُرُّکَ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّکَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ} [یونس: ۱۰۶]
’’اور مت پکار اللہ کے سوا ایسے کو کہ نہ نفع پہنچا سکے تجھ کو اور نہ ضرر پہنچا سکے، پھر اگر تو نے یہ کیا تو تو بھی ظالموں میں ہے۔‘‘
اور فرمایا :
{ قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ} [النمل: ۶۵]
’’تو کہہ غیب نہیں جانتا آسمانوں اور زمین کا کوئی رہنے والا سوائے اللہ کے۔‘‘
اور فرمایا:
{ وَلَئِنْ سَاَلْتَھُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ قُلْ اَفَرَئَ یْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ھَلْ ھُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہٖٓ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَۃٍ ھَلْ ھُنَّ مُمْسِکٰتُ رَحْمَتِہٖ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ عَلَیْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُوْنَ} [الزمر: ۳۸]
’’اور جو تو ان سے پوچھے کس نے بنائے آسمان اور زمین، توکہیں اللہ نے، تو کہہ بھلا دیکھو تو جن کو پوجتے ہو اللہ کے سوا، اگر چاہے اللہ مجھ پر کچھ تکلیف کیا وہ ہیں کہ کھول دیں تکلیف اس کی یا وہ چاہے مجھ پر مہر وہ ہیں کہ روک دیں اس کی مہر کو، کہو مجھ کو بس
|