اور فرمایا:
{ ھَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰہِ یَرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَ} [فاطر: ۳]
’’کوئی ہے بنانے والا اللہ کے سوا، روزی دیتا تم کو آسمان اور زمین سے، کوئی حاکم نہیں مگر وہ، پھر کہاں الٹے جاتے ہیں ۔‘‘
اور فرمایا :
{ لاَ تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلاَ لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا للّٰه الَّذِیْ خَلَقَھُنَّ اِِنْ کُنْتُمْ اِِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ} [حم السجدۃ: ۳۷]
’’مت سجدہ کرو آفتاب کو اور نہ چاند کو، اور سجد ہ کرو اللہ کو، جس نے آفتاب اور چاند کو بنایا، اگر ہو تم ا للہ کو پوجتے۔‘‘
اور فرمایا:
{ وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اٰلِھَۃً لاَّ یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّھُمْ یُخْلَقُوْنَ وَلاَ یَمْلِکُوْنَ لِاَنْفُسِھِمْ ضَرًّا وَّلاَ نَفْعًا وَّلاَ یَمْلِکُوْنَ مَوْتًا وَّلاَ حَیٰوۃً وَّلاَ نُشُورًا} [الفرقان: ۳]
’’پکڑا لوگوں نے سوائے اس کے معبودوں کو جو نہیں بناتے کچھ چیز اور خود بنائے گئے ہیں اور نہیں مالک اپنی جان کے نقصان و نفع کے اور نہیں مالک مرنے کے نہ جینے کے اور نہ جی اٹھنے کے۔‘‘
اور فرمایا:
{ لَہٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَیَقْدِرُ اِِنَّہٗ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ} [الشوریٰ: ۱۲]
’’اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی، کشادہ کرتا ہے رزق جس کے واسطے چاہتا ہے اور تنگ کرتاہے اور ہر چیز کو جاننے والا ہے۔‘‘
اور فرمایا :
{ وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍ} [فاطر: ۱۳]
’’اور جن کو تم پکارتے ہو سوائے اللہ کے مالک نہیں ایک چھلکے کے۔‘‘
|