Maktaba Wahhabi

294 - 702
’’اور عبادت کرو اللہ کی اور مت ٹھہراؤ اس کے ساتھ شریک۔‘‘ اور فرمایا: { اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا} [المائدۃ:۷۶] ’’تم لوگ ایسی چیز کو پوجتے ہو اللہ کو چھوڑ کر جو مالک نہیں تمھارے ضرر اور نفع کا۔‘‘ اور فرمایا: { وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ} [الأنعام: ۱۷] ’’اور اگر پہنچا دے اللہ تجھ کو کچھ مصیبت، نہیں دور کرنے والا اس کو سوائے اللہ کے اور اگر پہنچائے اللہ بھلائی، پس وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اور فرمایا: { وَ مَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِیَعْبُدُوْٓا اِلٰھًا وَّاحِدًا لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ} [التوبۃ: ۳۱] ’’اور حکم یہی ہوا تھا کہ بندگی کریں ایک اللہ کی نہیں کوئی قابل عباد ت کے مگر وہی۔‘‘ اور فرمایا: { اَمَرَ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِیَّاہُ} [یوسف: ۴۰] ’’ حکم کیا اللہ پاک نے کہ نہ عبادت کرو مگر اسی کی۔‘‘ اور فرمایا: { اَفَمَنْ یَّخْلُقُ کَمَنْ لَّا یَخْلُقُ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ} [النحل: ۱۷] ’’بھلا جو پیدا کرے برابر ہے اس کے جو کچھ نہ پیدا کرے۔ تم لوگ کچھ نہیں سوچتے ہو۔‘‘ اور فرمایا: { وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمْلِکُ لَھُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ} [النحل: ۷۳] ’’اور پوجتے ہیں اللہ کے سوا ایسوں کو جو مختار نہیں ان کی روزی کے آسمان اور زمین میں سے کچھ اور نہ مقدور رکھتے ہیں ۔‘‘
Flag Counter