Maktaba Wahhabi

279 - 702
[واسطے مردوں کے حصہ ہے اس چیز سے کہ چھوڑ گئے ہیں ماں باپ اور قرابتی اور واسطے عورتوں کے حصہ ہے اس چیز سے کہ چھوڑ گئے ہیں ماں باپ اور قرابتی۔ تھوڑا ہو اس میں سے یا بہت ہو، حصہ ہے مقرر کیا ہوا] اس کے بعد ہر شخص کے حصہ کی تفصیل فرمائی۔ چنانچہ لڑکیوں کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے: { یُوْصِیْکُمُ اللّٰہُ فِیْٓ اَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ فَاِنْ کُنَّ نِسَآئً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَھُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ وَ اِنْ کَانَتْ وَاحِدَۃً فَلَھَا النِّصْفُ۔۔۔}[النساء: ۱۱] [وصیت کرتا ہے تم کو اللہ بیچ اولاد تمھاری کے واسطے مرد کے ہے مانند حصہ دو عورتوں کے۔ پس اگر ہویں عورتیں زیادہ دو سے ، پس واسطے ان کے دو تہائی اس چیز کی جو چھوڑ گیا اور اگر ہو ایک ہی پس واسطے اس کے ہے آدھا] پھر اس آیہ کریمہ کے آخر میں فرمایا: { فَرِیْضَۃً مِّنَ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا} [النساء: ۱۱] [مقرر کیا ہوا ہے اللہ کی طرف سے۔ تحقیق اللہ ہے جاننے والا حکمت والا] اس کے بعد ازواج اور زوجات کا حصہ بیان فرمایا: { وَ لَکُمْ نِصْفُ مَا تَرَکَ اَزْوَاجُکُمْ اِنْ لَّمْ یَکُنْ لَّھُنَّ وَلَدٌ فَاِنْ کَانَ لَھُنَّ وَلَدٌ فَلَکُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْنَ مِنْم بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُّوْصِیْنَ بِھَآ اَوْ دَیْنٍ وَ لَھُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْتُمْ اِنْ لَّمْ یَکُنْ لَّکُمْ وَلَدٌ فَاِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَھُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ مِّنْ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ تُوْصُوْنَ بِھَآ اَوْ دَیْنٍ وَ اِنْ کَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ کَلٰلَۃً اَوِ امْرَاَۃٌ وَّ لَہٗٓ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ فَلِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنْھُمَا السُّدُسُ فَاِنْ کَانُوْٓا اَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ فَھُمْ شُرَکَآئُ فِی الثُّلُثِ مِنْم بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُّوْصٰی بِھَآ اَوْ دَیْنٍ } [النساء: ۱۲] [اور واسطے تمھارے ہے آدھا اس چیز کا کہ چھوڑ گئی ہیں بیبیاں تمھاری اگر نہ ہو واسطے ان کے اولاد، پس اگر ہو واسطے ان کے اولاد پس واسطے تمھارے چوتھائی ا س چیز سے کہ چھوڑ گئی ہیں پیچھے وصیت کے کہ وصیت کر جاویں ساتھ اس کے یا قرض کے اور واسطے ان
Flag Counter