Maktaba Wahhabi

177 - 702
جو اسلام کا دعویٰ کرتا ہے، اور دوسرا نصف اس گردن کو آزاد کرانے کے لیے استعمال ہوگا جو روزے اور نماز کا پابند ہے۔ اس کی تخریج ابن ابی حاتم نے، اور ابو عبیدہ نے الاموال میں کی ہے صحیح اسناد کے ساتھ زہری کے واسطے سے کہ یہ مسئلہ انھوں نے عمر بن عبدالعزیز کو لکھ بھیجا تھا ] اور تفسیر در منثور میں ہے: ’’ابن المنذر عن ابن عباس رضی اللّٰه عنہا قال: أعتق من زکاۃ مالک۔ وأخرج أبو عبید و ابن المنذر عن الحسن أنہ کان لا یری بأسا أن یشتري الرجل من زکاۃ مالہ نسمۃ فیعتقھا، وأخرج ابن المنذر و ابن أبي حاتم عن عمر بن عبد العزیز قال: سھم الرقاب نصفان، نصف لکل مکاتب ممن یدعي الإسلام، و النصف الباقي یشتری بہ رقاب ممن صلی و صام، و قدم إسلامہ، من ذکر أو أنثی، یعتقون للّٰه ، قال أبوعبید: قول ابن عباس أعلی ما جاء نا في ھذا الباب، و ھو أولی بالاتباع، وأعلم بالتأویل، وقد وافقہ علیہ کثیر من أھل العلم‘‘[1] [ابن منذر رحمہ اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ اپنے مال کی زکوٰۃ سے غلام آزاد کراؤ اور ابو عبید اور ابن منذر نے حسن کے واسطے سے تخریج کی ہے کہ وہ اس امر میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی شخص اپنے مال کی زکوٰۃ سے غلام خریدے، پھر اس کو آزاد کردے۔ ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے عمر بن عبد العزیز کے واسطے سے تخریج کی ہے کہ انھوں نے کہا کہ گردن کا حصہ دو نصف ہے۔ ایک نصف اس مکاتب کے لیے ہے جو اسلام کا مدعی ہے اور باقی نصف سے اس غلام کو خریدا جائے گا جو نماز پڑھتا ہے اور روزہ رکھتا ہے اور پہلے سے مسلمان ہے، خواہ مرد ہو یا عورت، انھیں اﷲ کے لیے آزاد کیا جائے گا۔ ابو عبید کہتے ہیں کہ ابن عباس کا قول سب سے اعلیٰ ہے اور اتباع کے لیے سب سے مناسب ہے۔ کیوں کہ یہی تاویل کے سب سے زیادہ جاننے والے ہیں اور اکثر اہل علم نے انھیں کی موافقت کی ہے]
Flag Counter