انکار کا کیا جواب ہو گا؟ جواب: چونکہ روایات مذکورہ بالا اس دوسری روایت کی شاہد ہیں پس انھیں شواہد کی وجہ سے ترمذی نے اس روایت کو حسن کہا ہے اور کسی روایت ضعیف کو بوجہ اس کے شواہد کے حسن کہنا صحیح ہے۔ دیکھو معاذ ؓکی یہ روایت ان فی کل ثلاثین بقرۃ تبیعا وفی کل اربعین مسنۃ ضعیف ہے، مگر بوجہ شواہد کے ترمذی نے اس کو حسن کہا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فتح الباری میں لکھتے ہیں۔ انما حسنہ الترمذی الشواھد ہ یعنی اس روایت کو ترمذی نے بوجہ اس کے شواہد کے حسن کہا ہے اس تقریر سے ان اہلِ علم کا جوابب بھی حاصل ہو گیا۔ جنھوں نے ترمذی کی تحسین پر مواخذہ کیا ہے ۔ نیل الاوطار میں ہے۔ قال احافظ فی التلخیص وقد انکر جماعۃ تحسینہ علی الترہ زی واجاب النووی فی الخلاصۃ عن الترمذی فی تحسینہ فقال لعلہ اعتضد بشواہد وغیرھا انتھٰی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم سوال نمبر7:چوتھی روایت کی سند میں ابراہیم بن ابی یحییٰ وافع ہیں، جن کو یحییٰ القطان نے کذاب کہا ہے۔ پھر ان کی روایت شواہد میں کیوں ذکر کی گئی ؟ جواب : ابراہیم بن ابی یحییٰ کو اگرچہ قطان نے کذاب کہا ہے،مگر امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث میں ثقہ ہیں اور امام ممدوح نے ان سے بہت سی حدیثیں روایت کی ہیں اور سفیان ثوری اور ابن جریج اور بڑے بڑے محدثین نے ان سے حدیثیں روایت کی ہیں۔ ابن عقدہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیمم بن ابی یحییٰ کی حدیث میں غور وفکر کیا اور اس کو دیکھا تو معلوم ہوا وہ منکرہ الحدیث نہیں ہیں۔ ابن عدی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ میں نے بھی ان کی حدیثوں کی بہت دیکھا ،لیکن کوئی حدیث منکر نہیں پائی۔ حوالہ کے لیے دیکھئے میزان الاعتدال۔ پس جب ابراہیم بن ابی یحییٰ کے بارے میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور ابن عقدہ اور ابن عدی کا قول ہے تو ان کی کسی |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |