وفق ماوجہ الی القائل من السوال وامثلۃ ذلک کثیرۃ لا نطیل بھا منھاما قال عثمان الدارمی سالت ابن معین عن العلاء بن عبد الرحمن بن ابیہ کیف حدیثھما فقال لیس بہ باس قلت ھو احب الیک اوسعید المقبری قال سعید اوثق والعلاء ضعیف نھذا لم یردبہ ابن معین ان العلاء ضعیف مطلقا بدلیل انہ قال لا باس بہ وانما اردبہ ضعفہ بالنسبۃ لسعید المقبری وعلی ھذا یحمل اکثر ماورد من الاختلاف فی کلام ائمہ الجرح والتعدیل ممن وثق رجلا فی وقت وجرحہ فی وقت کذافی الرفع والتکمیل۔ علامہ سخاوی کے اس کلام کا حاصل بھی وہی ہے جو حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے بذل الماعون میں لکھا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم سوال نمبر 4: یہ تو معلوم ہو ا کہ عبد اللہ بن عبد الرحمن طائفی مقبول وقابلِ احتجاج ہیں اور امام طحاوی اور علامہ علاو الدین ہما کا ان کو ضعیف بتانا اور ان کی وجہ سے عمر بن شعیب کی روایت کردہ حدیث کو ضعیف کہنا ناقابلِ التفات ہے، مگر امام طحاوی نے عمر و بن شعیب کی حدیث مذکور کے ضعیف ہونے کی ایک وجہ اور لکھی ہے وہ یہ کہ عمر بن شعیب نے اس حدیث کو بسلسلہ عن ابیہ عن جدہ روایت کیا ہے اور اس سلسلہ میں سماع نہیں ہے ،چنانچہ امام مدوح شرح معانی الآثار میں لکھتے ہیں۔ ثم ھو ایضاعن عمر وبن شعیب عن ابیہ عن جدہ و ذلک عندھم ایضالیس بسماع پس اس کا کیا جواب ہے؟ جواب: اس سلسلہ میں بلاشبہ سماع ہے محدثین نے اس کی صاف تصریح کی ہے عمر و بن شعیب نے حدیث مذکورہ کو اپنے باپ شعیب سے روایت کیا او ر شعیب نے اپنے داد |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |