بن عبد الرحمن ضعیف ہیں۔ جواب: جب یحییٰ بن معین سے کسی روای کے بارے میں جرح بھی منقول ہوا اور تعدیل بھی تو اس سے ہر گز یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ راوی ان کے نزدیک ضعیف وناقابلِ احتجاج ہے ۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ بذل الماعون میں لکھتے ہیں: وقد وثقہ ابا بلج یحییٰ بن معین والنسائی ومحمد بن سعد والدارقطنی ونقل ابن الجوزی عن ابن معین انہ ضعفہ فان ثبت ذلک فقد یکون سئل عنہ وعمن فوقہ فضعفہ بالنسبۃ الیہ وھذہ قاعدۃ جلیلۃ فیمن اختلف النقل عن ابن معین فیہ نبہ علیھا ابو الولید الباجی فی کتابہ رجال البخاری کذافی الرفع والتکمیل ۔ یحییٰ بن معین ،نسائی ، دارقطنی ، محمد بن سعد نے ابو بلج کی توثیق کی ہے۔ اور ابن الجوزی نے لکھا ہے کہ یحییٰ بن معین نے ابو بلج کو ضعیف کہا ہے۔ پس اگر یہ ثابت ہو تو بات یوں ہو گی کہ ابن معین سے ابو بلج کے بارے میں دریافت کیا گیا ہو گا اور کسی اور راوی کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا ہو گا۔ جو ابو بلج سے زیادہ ثقہ ہو گا۔ پس ابن معین نے اسی دوسرے زیادہ ثقہ راوی کے اعتبار سے ابو بلج کو ضعیف کہا ہو گا اور یہ ایک قاعدہ جلیلہ ہے ان راویوں کی بابت جن کے بارے میں ابن معین رحمۃ اللہ علیہ سے توثیق اور تضیعف دونوں منقول ہو اس قاعدہ کو ابو الولید باجی نے اپنی کتاب رجال البخاری میں ذکر کیا ہے۔ اور علامہ سخاوی فتح المغیث میں لکھتے ہیں۔ مما ینبہ علیہ انہ ینبغی ان تتأمل اقوال المزکین و مخارجھا فیقولون فلا ن ثقۃ اوضعیف ولا یریدون بہ انہ ممن یحتج بحدیثہ ولا ممن یردوانما ذلک بالنسبۃ لمن قرن معہ علی |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |