اسی روایت پر ابن حبان نے جزم کیا ہے اس روایت سے بھی بنی سالم کی تصدیق وتصحیح ظاہر ہے۔ اور یہ بھی واضح رہے۔کہ بنی سالم میں جمعہ پڑھنے کی روایت ایک ایسی راویت ہے کہ اس پر تمام اہلِ سیر کا اتفاق ہے۔ پس بخاری کی دو ایسی روائیوں کو چھوڑ کر جن سے اس روایت کی تصدیق ہوتی ہے۔ خواہ مخواہ بخاری کی ایک ایسی روایت اختیار کرنا جس سے اس روایت کا ضعف ثابت ہو مولانا شوق کے علم وانصاف کی کامل دلیل ہے۔ قال : اور برتقدیر تسلیم محلہ بنی سالم مدینہ طیبہ کا ایک محلہ ہے۔ جو مدینہ کے قریب واقع ہے۔ اقول: محض غلط موضع بنی سالم مدینہ کا محلہ نہیں ہے،بلکہ قبا اور مدینہ کے درمیان ایک گاؤں ہے ۔جو مدینہ سے ایک میل کے فاصلہ پر ہے۔ قال : اور فنائے شہر حکم شہر میں ہے۔ اقول:اولاً: پہلے تو آپ نے بنی سالم کو مدینہ کا ایک محلہ قرا ر دیا ۔ پھر اس کے بعد آپ فرماتے ہیں کہ فنائے شہر حکم شہر میں ہے۔ پس اس سے ثابت ہوگیا کہ آپ کو ابھی تک محلہ شہر اور فنائے شہر میں فرق نہیں معلوم ہے۔ ثانیاً: آپ کی دلیل کی تقریر عربی میں اس طرح ہوئی۔ بنو سالم محلۃ من المدینہ وکل فناء المصر فی حکمہ فی جواز صلوۃ الجمعۃ۔اور اس کا نتیجہ آپ نے یہ نکالا ہے۔ فبنو سالم فی حکمہ المدینۃ فی جواز صلوۃ الجمعۃ ظاہر ہے کہ شکل اول کا یہ ضرب اول ہے۔ فرمائیے اس میں حداوسط کا تکرار کہاں ہے۔ ثالثاً: فقہاء کا یہ قول کہ فنائے شہر حکم شہرمیں ہے اثر علی رضی الله عنہ لا تشریق ولا جمعۃ الا فی مصر جامع سے باطل ہے ۔ اس واسطے کہ اس اثر سے ظاہر یہی ہے کہ شہر کے سوا کسی گاؤں میں جمعہ جائز نہیں۔ شہر کے قریب ہو خوداہ بعید۔ قال: ابو داود وابن ماجہ وغیرہ سے ثابت ہے کہ اسعد رضی الله عنہ بن زرارہ نے قبلِ ہجرت ہزم النبیت میں جو مدینہ سے ایک کوس کے فاصلہ پر حرہ بنی بیاضہ میں واقع ہے۔ ہمراہ جماعت صحابہ رضی الله عنہم نمازِ جمعہ پڑھی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حدیثوں سے یہ بھی ثابت ہے۔ کہ ان |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |