Maktaba Wahhabi

266 - 391
یہاں یہ واقعہ بھی یقینا قارئین کرام دلچسپی سے پڑھیں گے کہ ایک بار غالباً ۷۰ء میں دسمبر جنوری کی راتوں میں یہ ناکارہ شیخ الاسلام امام المناظرین حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ دیکھ رہا تھا۔ ۱۹۴۵ء میں ’’اہلِ حدیث‘‘ میں حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کا ایک مضمون ’’مسلک اہلِ حدیث اور تحریکات جدیدہ‘‘ کے عنوان سے ۲،۹،۱۶ مارچ کے تین شماروں میں شائع ہوا۔ حضرت مولانا حکیم محمد عبدالرحیم اشرف رحمہ اللہ ان دنوں جماعت اسلامی سے وابستہ تھے، بلکہ اس کے بڑے سرگرم رکن تھے۔ مولانا مودودی مرحوم اوائل میں بالکل ڈاڑھی کے بغیر تھے۔ پھر کچھ عرصہ انھوں نے بہت مختصر سی ڈاڑھی رکھ لی اور سر پر انگریزی بال بھی رہتے تھے۔ اس سلسلے میں مولانا محمد منظور نعمانی مرحوم اور ہمارے ممدوح حکیم صاحب کی کوششوں سے بالآخر مولانا مودودی نے ڈاڑھی اور بالوں کی اصلاح کر لی۔ مولانا سلفی رحمہ اللہ کا یہ مضمون جماعت اسلامی کے حلقہ میں ناگوار سمجھا گیا تواس کے جواب میں جن حضرات نے قلم اٹھایا ان میں ایک مرحوم حکیم صاحب بھی تھے۔ چنانچہ انھوں نے جماعت اسلامی کے چہار روزہ اخبار ’’کوثر‘‘ لاہور میں ’’مسلک اہلِ حدیث اور جماعت اہلِ حدیث‘‘ کے عنوان سے اپریل ۱۹۴۵ء کی تین اشاعتوں میں اس کا جواب
Flag Counter