Maktaba Wahhabi

109 - 391
اور مطالعہ میں مشغول، ہر حال میں اللہ کا ذکر کرنے والے، دل کے صاف اور زبان کی آلودگیوں سے پاک، اکثر خاموش رہنے والے۔‘‘[1] شیخ احمد شاکر محدث مبارکپوری رحمہ اللہ کی کتاب شرح الترمذی کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’تحفۃ الأحوذي تألیف العالم العلامۃ الشیخ محمد عبد الرحمن من کبار علماء الحدیث بالھند وھو شرح نفیس جدا‘‘[2] ’’تحفۃ الاحوذی شیخ عالم علامہ محمد عبدالرحمان کی تالیف ہے، جو ہندوستان کے کبار علمائے حدیث میں شمار ہوتے ہیں، یہ شرح بہت نفیس ہے۔‘‘ شیخ محمد نصیف مرحوم نے جدہ سعودی عرب سے اپنے مکتوبات میں ان الفاظ سے حضرت محدث مبارکپوری رحمہ اللہ کو مخاطب کیا: ’’حضرۃ العلامۃ الکبیر والأستاذ النحریر مولانا مولوي محمد عبد الرحمن المبارکفوري الأفخم حضرت العلامۃ الفھامۃ الأستاذ المولوي الشیخ عبد الرحمن المبارکبوری الأفخم حضرت العلامۃ المفضال الأستاذ المولوي الشیخ عبد الرحمن المبارکفوري المحترم‘‘ حلب کے مشہور محدث علامہ محمد راغب الطباغ الحلبی رحمہ اللہ کی خدمت میں حضرت مولانا عبدالتواب رحمہ اللہ محدث ملتانی نے جب تحفۃ الاحوذی کی پہلی دو جلدیں
Flag Counter