Maktaba Wahhabi

340 - 462
کرتے اور جسے حق سمجھتے اس کا برملا اظہار فرماتے اور یہی اندازِ فکر ان کی تصانیف کا طرۂ امتیاز ہے۔ مولانا ڈیانوی رحمہ اللہ نے کتاب کو دس فصلوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر فصل پر محدثانہ، فقیہانہ و محققانہ بحث کی ہے۔ اسانید کی تحویل و تعلیل دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قرونِ اولیٰ کا محدث اسانید پر گفتگو کر رہا ہے۔ ان دس فصلوں کی تفصیل حسبِ ذیل ہے: 1. الفصل الأول: صبح کی سنتوں کی محافظت و نگہداشت اور اس کی فضیلت کے بارے میں۔ 2. الفصل الثاني: سنتوں کی ادائیگی کے وقت دونوں رکعتوں میں قراء ت کے بیان میں کہ قراء ت لمبی ہونی چاہیے یا کم، نیز بآواز بلند پڑھا جائے یا آہستہ۔ 3. الفصل الثالث: دو رکعتوں کے بعد ’’اضطجاع‘‘ دائیں پہلو پر لیٹنے کے بیان میں۔ 4. الفصل الرابع: دو رکعتوں کے بعد کلام کے جواز کی دلیل اور مانعین کے دلائل کا جواب۔ 5. الفصل الخامس: دو رکعتوں کے بعد ماثورہ دعاؤں کی تفصیل۔ 6. الفصل السادس: طلوعِ فجر کے بعد صبح کی دو سنتوں کے علاوہ نوافل پڑھنے کی کراہت کا بیان۔ 7. الفصل السابع: تکبیر کے بعد سنتیں پڑھنے کی کراہت کا بیان۔ 8. الفصل الثامن: ان اوقات کا بیان جن میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ 9. الفصل التاسع: جس نے صبح کی سنتیں فرض نماز سے پہلے نہیں پڑھیں، کیا وہ سورج کے طلوع ہونے سے پہلے سنتیں پڑھ سکتا ہے؟
Flag Counter