Maktaba Wahhabi

311 - 462
انصاری یمانی رحمہ اللہ کی آرا و تقاریظ دیکھی جا سکتی ہیں۔ شائقین حضرات اصل کی طرف مراجعت فرمائیں۔ ہم نے اختصار کے پیشِ نظر اس کی تفصیل کو حذف کر دیا ہے۔ خود مؤلف مرحوم نے گو اس بات کی تصریح کی ہے کہ اس کتاب میں اختصار سے کام لیا ہے اور بجز بعض مواضع کے مذاہب کی تفصیل بیان کرنے سے اجتناب کیا ہے (عون المعبود: ۱/۲)۔ مگر جن مباحث پر انھوں نے قلم اٹھایا ہے، ان کی تحقیق کا حق ادا کیا ہے۔ شائقین حضرات حسبِ ذیل مواضع کی مراجعت فرمائیں۔ 1. بحث من أدرک الرکعۃ فقد أدرک الصلاۃ (۱/۳۳۲،۳۳۷) 2. بحث الجمعۃ في القریٰ (۱/۴۱۴،۴۱۵) 3. الأذان بین یدي الإمام لصلاۃ الجمعۃ (۱/۴۲۴۔۴۲۶) 4. عدد تکبیرات العیدین (۱/۴۴۷،۴۴۸) 5. طلاقِ ثلاثہ (۲/۲۲۸۔۲۳۰) 6. صلاۃِ جنازۃ اور اس کے مسائل (۳/۱۹۰۔۱۹۷) 7. غائبانہ نمازِ جنازہ (۳/۱۹۸۔۲۰۳) 8. حدیث: نہی رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم عن کل مسکر ومفتر (۳/۳۷۰۔۳۷۹) 9. عورتوں کو لکھنے کی تعلیم دینا جائز ہے یا نہیں (۴/۱۳۔۱۵) 10. حدیث مجدد (۴/۱۷۸۔۱۸۲) 11. شرح حدیث نزولِ مسیح (۴/۲۰۳۔۲۰۷) 12. توثیق محمد بن اسحاق (۴/۳۷۱۔۳۷۳) 13. شرح أحادیث امارات الساعۃ (۴/۱۹۱۔۱۹۵) 14. شرح حدیث: ’’لا یزال ھذا الدین قائما حتی یکون علیکم اثنا
Flag Counter