Maktaba Wahhabi

285 - 462
کے پاس اس کا ناقص نسخہ تھا، اب یہ کتاب طبع ہو گئی ہے۔ ۱۱۔ ’’التذکرۃ في علم الحدیث‘‘ علامہ ابن الملقن کا یہ مختصر رسالہ اصولِ حدیث سے متعلق ہے، جس کی تالیف میں کل دو گھنٹے صرف ہوئے۔ ۱۲۔ ’’النہایۃ لابن الأثیر‘‘ غریب الحدیث میں مشہور کتاب، جس کا سنہ کتابت ۹۳۴ھ ہے۔ ۱۳۔ ’’مرقاۃ شرح مشکاۃ‘‘: جس کا سنہ کتابت ۱۱۱۵ھ ہے۔ ۱۴۔ ’’صحیح مسلم‘‘ اس پر علامہ شوکانی کے ہاتھوں سے لکھی ہوئی ایک تحریر تھی، جس میں انھوں نے اپنے کسی شاگرد کو ۱۲۴۰ھ میں اجازت دی تھی۔ ۱۵۔ ’’سنن أبي داود‘‘ اس کی کتاب ’’کتاب الأیمان والنذور‘‘ بہترین اور مطلا خط پر مشتمل تھی۔ ۱۶۔ ’’الحرز الثمین شرح حصن حصین‘‘ سنہ کتابت ۱۰۱۴ھ ۱۷۔ ’’تیسیر الأصول إلی جامع الأصول في حدیث الرسول صلي اللّٰه عليه وسلم ‘‘ ۱۸۔ ’’سنن النسائي‘‘ ۱۹۔ ’’فتح الباري‘‘ اور مقدمہ فتح الباری۔ ۲۰۔ ’’صحیح البخاري‘‘ خط نفیس اور مطلا۔ ۲۱۔ ’’أبو داود‘‘ مطلا اور خوشخط۔ ۲۲۔ ’’الدرایۃ في تخریج أحادیث الہدایۃ‘‘ ۲۳۔ جامع ترمذی جس کا سنہ کتابت ۱۲۵۹ھ ہے۔ ۲۴۔ ’’موطأ إمام مالک‘‘ اس کے دو نسخے تھے۔ ایک ۱۲۹۱ھ کا اور دوسرا ۱۲۳۴ھ کا مکتوبہ تھا۔
Flag Counter