Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

بغض رکھتے ہیں، ہم ان کا ذکر محض خیر کے ساتھ کرتے ہیں۔ان کی محبت دین، ایمان اور احسان ہے اور ان سے عداوت کفر اور نفاق ہے۔‘‘(عقیدہ طحاویہ،ص:۵۳۔۵۴) ۵۔ امام ابن ابی العِزّ حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس سے بڑا گمراہ کون ہو گا جس کے دل میں ان چنندہ مومنین جو کہ انبیاء کے بعد اللہ تعالیٰ کے اولیاء کے سردار ہیں(یعنی صحابہ کرام)ان سے بغض ہو ، یہود و نصاریٰ نے تو ان کو فضیلت دی تھی ،چنانچہ یہود سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت کے سب سے بہترین لوگ کون تھے ؟انہوں نے کہا کہ موسیٰ علیہ السلام کے صحابہ ، عیسائیوں سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت کے سب سے بہترین لوگ کون تھے ؟انہوں نے جواب دیا کہ عیسیٰ علیہ السلام کے صحابہ۔ اور جب روافض(شیعہ)سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت کے سب سے بدتر کون لوگ ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ محمد کے صحابہ۔اور ان میں سے تھوڑے لوگوں ہی کو الگ کیا۔حالانکہ ان میں سے جن کو یہ لوگ گالی دیتے ہیں ان میں بہت سے ایسے ہیں جو ان لوگوں سے کئی گنا بہتر اور افضل ہیں جنہیں ان لوگوں نے الگ کیا۔‘‘ (شرح عقیدہ طحاویہ ، ص:۴۶۹) ۶۔ شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ غنیۃ الطالبین میں لکھتے ہیں:’’سارے اہل سنت اس بات پر متفق ہیں کہ صحابہ کرام کی جنگوں کے سلسلے میں بحث کرنے سے باز رہا جائے اور انھیں برا کہنے سے پرہیز کیا جائے ، ان کے فضائل اور ان کی خوبیاں ظاہر کی جائیں اور ان بزرگوں کامعاملہ رب کے سپرد کیا جائے ، جیسے وہ اختلافات جو حضرت علی ، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر،حضرت عائشہ اورحضرت معاویہ رضی اللہ عنہم میں واقع ہوئے۔‘‘ (غنیۃ الطالبین:۱؍۱۸۶،نفیس اکیڈمی،کراچی) مولانا احمد رضا خاں لکھتے ہیں: اللہ عزوجل نے سورہ حدید میں صحابہ کرام سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی دو قسمیں فرمائیں ،ایک وہ کہ قبل فتح مکہ مشرف بہ ایمان ہوئے اور راہ خدا میں مال خرچ کیا ،جہاد
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter