Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

۱۲ ؍ ربیع الاول ۱۱ ھ ؁ سوموار کے دن چاشت کے وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اس وقت آپ کی عمر مبارک ۶۳ سال قمری سے چار روز زیادہ تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کا معاملہ اٹھا ، چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلے میں صراحت کے ساتھ کسی کی تعیین نہیں فرمائی تھی ، البتہ آپ کے متعدد اشارے اور دلائل موجود تھے جن کی روشنی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بحث وتمحیص کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اتفاق رائے سے اپنا خلیفہ منتخب کیا ، اس معاملے کو حل کرنے میں سوموار کا پورا دن بیت گیا اور رات ہوگئی اس اثناء میں آپ کے گھر والوں نے آپ کے جسم مبارک پر چادر ڈال کر حسب معمول آپ کے بستر پر آپ کو باقی رکھا ، اور حجرے کا دروازہ بند رکھا۔ اگلے روز یعنی منگل کے دن آپ کو غسل دیا گیا اور کفن پہنائی گئی ، پھر یہ سوال اٹھا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے ، اس سلسلے میں مختلف قسم کے خیالات ظاہر کیے گئے مگر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث سنائی جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ ’’ہر نبی کی تدفین وہیں عمل میں آتی ہے جہاں اس کی روح قبض ہوتی ہے ‘‘ بنابریں آپ کا بستر اٹھا کر اسی کے نیچے قبر کھودی گئی ، اس کے بعد یکے بعد دیگرے دس دس کی تعداد میں صحابہ کرام اس حجرے میں داخل ہوتے اور انفرادی طور پر بغیر کسی کی امامت کے جنازہ کی نماز پڑھ کر باہر آتے ، یہ سلسلہ منگل کے روز پورے دن جاری رہا ، یہاں تک کہ رات ہوگئی ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ صلی اللّٰه علیہ وعلی آلہ وأصحابہ وذریاتہ أجمعین۔
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter