Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

294
۱۔ سورہ نوح میں نوح علیہ السلام کے زمانے کے بتوں کا تذکرہ بنام:وَدّ، سُوَاع، یَغُوث، یَعُوْق و نَسْر وارد ہواہے، ان کے بارے میں مشہور صحابی ، مفسر قرآن حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ سب قوم نوح کے بزرگوں کے نام ہیں، جب یہ نیک لوگ انتقال کر گئے توشیطان نے ان کی قوم کو یہ مشورہ دیا کہ جن مجلسوں میں یہ بیٹھاکرتے تھے ان میں ان کے مجسمے نصب کردو اور ان مجسموں کو انہیں کے نام سے موسوم کردو، چنانچہ لوگوں نے ایساہی کیا۔مگر ان مجسموں کی پوجا نہیں ہوتی تھی۔لیکن وہ اگلے مر گئے اور علم ان سے جاتا رہا تو ان کی پوجا بھی ہونے لگی۔(بخاری و مسلم) ۲۔ ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک گدا خریدا جس پر تصویریں بنی تھیں، اللہ کے رسول آئے تو باہر سے آپ کی نظر گدے پر پڑ گئی،آپ دروازے پر کھڑے رہے گھر میں داخل نہ ہوئے حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ کے چہرے سے ناگواری کا احساس کرلیا، میں نے کہا اے اللہ کے رسول!میں اللہ اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتی ہوں، بھلا بتائیے تو مجھ سے کیا غلطی ہوئی ہے؟ اللہ کے رسول نے کہا کہ یہ گدا کیسا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ آپ ہی کے واسطے اسے میں نے خریدا ہے کہ آپ اس پر بیٹھیں گے اور ٹیک لگا ئیں گے۔اللہ کے رسول نے فریاما: ’’ان تصویروالوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جا ئے گا اور ان سے کہا جائے کہ تم نے جو تصویر بنائی ہے اس میں روح پھونکو‘‘ پھر آپ نے فرمایا: ’’جس گھر میں تصویر ہوتی ہے اس میں فرشتے نہیں داخل ہواکرتے‘‘(بخاری و مسلم) ۳۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ فرمارہے تھے کہ: ’’اللہ کے یہاں سب سے سخت عذاب تصویر سازوں کو ہوگا‘‘(بخاری و مسلم) ۴۔ حضرت سعید بن ابو الحسن کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ بن عباس کے
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter