Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

291
رسول تامل نہ کرتے۔ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیجیے۔سیکڑوں ایسی مثالیں آپ کے سامنے آئیں گی جن میں آپ دیکھیں گے کہ ظلم وبربریت کی چکی میں پستی اس انسانیت کو عدل وانصاف کی روشن شاہراہ پر لا کھڑا کردیا گیا ہے۔کیا جبلہ بن ایہم غسانی جو غسان کا شہزادہ تھا اس کا واقعہ آپ کے مطالعے سے نہیں گزرا کہ جب اس نے بحالت احرام محض اس وجہ سے ایک بدوی کو تھپڑ مار دیا تھا کہ اس کے پیر سے اس شہزادے کی چادر دب گئی تھی، بدوی امیر المومنین حضرت عمر کی خدمت میں استغاثہ پیش کرتاہے،عدالت فاروقی سے فیصلہ صادر ہوتا ہے کہ یا تو اس بدوی کو راضی کرو ورنہ بدلہ دینا پڑے گا یعنی یہ بدوی شہزادہ کو تھپڑ مارے گا۔وہ کہتا ہے کہ میں حکمراں ہوں اور یہ ایک کمتر انسان ہے، امیر المؤمنین کا ارشاد ہوتا ہے:اسلام میں سب برابر ہیں۔اس نے کہا کہ ایک دن کی مہلت دی جائے، یہ درخواست منظور کرلی گئی، موقع پاکر جبلہ راتوں رات فرار ہوگیا اور مرتد ہوگیا۔اس کے نزدیک اسلام میں سب سے بڑا نقص یہ تھا کہ شہزادہ اور گنوار کی وقعت برابر ہے، مگر امیر المؤمنین اس وصف پر مفتخر تھے کہ عدالت میں ایک ذرہ خاک راہ اور ایک کوکب حکومت دونوں کی حیثیت مساوی ہے۔ مشہور قاضی شُرَیْح کو کون نہیں جانتا۔ایک بار ان کا بیٹا عرض کرتا ہے کہ ابا جان کچھ لوگوں سے میرا جھگڑا چل رہا ہے، اس کی یہ نوعیت ہے،میں آپ سے مشورہ چاہتا ہوں کہ اس تنازعہ میں اگر میرے حق میں فیصلہ ہونے والا ہوتو آپ کی عدالت میں پیش کروں اور اگر میرے حق میں فیصلہ ہونے کی امید نہ ہو تو میں ان لوگوں سے کسی طرح صلح کرلوں اور معاملہ کو آپ کی عدالت میں نہ لے جاؤں، قاضی شریح معاملے کی نوعیت سننے کے بعدکہتے ہیں کہ ٹھیک ہے ہماری عدالت میں اسے پیش کردو۔اگلے دن مقدمہ پیش ہوا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد قاضی شریح نے اپنے بیٹے کے خلاف فیصلہ سنادیا۔گھر واپس ہونے پر بیٹا باپ سے شکوہ کرتا ہے کہ ابا جان!میں نے اسی لیے آپ سے مشورہ کیا تھا کہ اگر میرے حق میں فیصلہ نہ بنتا ہو تو میں عدالت میں شکست کی ذلت نہ اٹھاؤں بلکہ صلح کرلوں۔قاضی کہتے
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter